شمال مشرقی اساتذہ حلقہ قانون ساز کونسل انتخابات: کانگریس کا اہم اجلاس بیدر
18 اکتوبر (نامہ نگار)جناب احسن کمال پرویز، جنرل سکریٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کے بموجب شمال مشرقی اساتذہ حلقہ قانون ساز کونسل کے 23 اکتوبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر بیدر ضلع کانگریس دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کانگریس امیدوار شرنپا متور کی انتخابی مہم اور کامیابی کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جناب عبدالمنان سیٹھ صاحب نے کی۔ اجلاس میں کانگریس امیدوار شرنپا متور، رکن قانون ساز کونسل چندرشیکھر پاٹل، سابق رکن قانون ساز کونسل اروند کمار ارلی، ضلع پانچ ضمانتی اسکیموں کے نفاذ کی اتھارٹی کے صدر امرت راؤ چمکوڈے، کے پی سی سی جنرل سکریٹری شنکر راؤ ڈوڈی اور دیگر سینئر کانگریس قائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پرجناب احسن کمال پرویز، جنرل سکریٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدراوردیگر قائدین موجود تھے۔ اجلاس میں انتخابی مہم کو مؤثر بنانے، اساتذہ سے رابطہ قائم کرنے اور کانگریس امیدوار کی حمایت میں انتخابی سرگرمیوں کو منظم کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
Comments
Post a Comment