این ایس ایس طلبہ کے مستقبل کی تشکیل میں ڈاکٹر ایم۔ بی۔ دلشاد کی طویل خدمات قابلِ ستائش: ڈاکٹر این۔ بی۔ نالتواڑ


این ایس ایس طلبہ کے مستقبل کی تشکیل میں ڈاکٹر ایم۔ بی۔ دلشاد کی طویل خدمات قابلِ ستائش: ڈاکٹر این۔ بی۔ نالتواڑ

دھارواڑ، 2 اکتوبر: (راست) کرناٹک یونیورسٹی، دھارواڑ کے سینیٹ اجلاس ہال میں منعقدہ این ایس ایس یومِ تاسیس اور گاندھی جینتی کے موقع پر یونیورسٹی سطح پر منعقدہ ایک روزہ این ایس ایس ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی ڈاکٹر این بی نالتواڑ پرنسپل انجمن ڈگری کالج نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سماج میں بہتر اور ذمہ دار شہریوں کی تشکیل اور طلبہ میں سماجی شعور، خدمت کا جذبہ اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے اہم کام میں ڈاکٹر ایم۔ بی۔ دلشاد گزشتہ 45 تا 50 برسوں سے سرگرم عمل رہے ہیں۔ قومی خدمت اسکیم (NSS) کے ذریعے طلبہ میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کی طویل اور گراں قدر خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ڈاکٹر نالتواڑ نے کہا کہ ایک عام طالب علم اور این ایس ایس کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لینے والے طالب علم کے درمیان نمایاں فرق ہوتا ہے۔ این ایس ایس سے وابستہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے نہ صرف بہتر شخصیت کے مالک بنتے ہیں بلکہ مستقبل میں این ایس ایس افسر، قائد، پولیس افسر اور سماج کے مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر ملک و معاشرے کی خدمت بھی انجام دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایس ایس طلبہ میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، قیادت، سماجی ذمہ داری اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ این ایس ایس کی سرگرمیوں کو محض ایک تعلیمی سرگرمی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنی شخصیت سازی اور سماجی خدمت کا ایک مؤثر ذریعہ بنائیں۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت طلبہ اور شرکاء میں تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب کے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایم۔ بی۔ دلپتی نے اختتامی تقریب میں موجود مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ مختلف کالجوں کے این ایس ایس افسران پروفیسرسلیمہ بی کولورو، پروفیسر ناگاراجن دوڈمنی، ڈاکٹر سید تاج النساء اور پروفیسر ناگراج کنکنی اسٹیج پر موجود تھے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سجاتا نے کی، پروفیسر ایس۔ جی۔ پوجار نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔(ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی،انجمن ڈگری کالج دھارواڑ)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔