حضرت خواجہ سید شاہ ولی اللہ محمد محمد الحسینیؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف عقیدت و احترام سے منایا گیا - صندل شریف کی تقریبات میں سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی محمد رحیم خان کی شرکت، سجادہ نشین کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی


بیدر، 20 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): حضرت خواجہ سید شاہ ولی اللہ محمد محمد الحسینیؒ المعروف حضرت سید شاہ ولی شاہ صاحبؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کل بعد ادائیگی نمازِ عصر خانقاہ شریف حضرت سید شاہ لعلن محمد محمد الحسینیؒ، واقع پتال نگری، بیدر، سے حسبِ عملِ دارمدقدیم جلوسِ صندل شریف برآمد ہوا، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت ممدوح، علی آباد حسینی نگر، بیدر پہنچا۔
بعد ادائیگی نمازِ مغرب حضرت سید شاہ امیر اللہ محمد محمد الحسینی، سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح،  فرزندِ اکبر حضرت سید شاہ محمود محمد محمد الحسینیؒ،نے جملہ خصوصی رسومات صندل مالی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انجام دیں۔ اس موقع پر علماء دین، مشائخین، سجادہ نشینان و متولیان، سرگروہانِ فقراء و مساکین، معززین شہر اور بڑی تعداد میں عقیدت مندان موجود تھے۔ قابلِ ذکر شرکاء میں جناب الحاج محمد رحیم خان، سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بیدر، شامل تھے۔
صندل مالی کی رسومات کے بعد فاتحہ، سلام، نیاز، گلہائے عقیدت اور تقسیمِ تبرکات کا اہتمام سجادہ نشین کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین و متولی نے جناب محمد رحیم خان کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور عرس شریف کی تقریبات میں شرکت پر خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں تمام حاضرین کے لیے لنگرِ حسینی کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
عرس شریف کے ضمن میں آج 20 اکتوبر کو بعد نمازِ مغرب خانقاہ شریف میں جشنِ چراغاں اہتمام رہیگا۔ بعد نمازِ عشاء میلاد خوانی کی محفل سجائی جائے گی، جبکہ خانقاہ حضرت سید شاہ لعلن محمد محمد الحسینیؒ، پتال نگری، بیدر میں محفلِ سماع کا اہتمام کیا جائے گا۔ 21 اکتوبر کو بعد نمازِ فجر ختمِ قرآن، فاتحہ، دعا اور سلام کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔