مدرسہ یوسفیہ کا ستارہ پھر ہوا بلند! - مسابقۂ اذان و حفظ میں طلبہ کی نمایاں کامیابی


 مدرسہ یوسفیہ کا ستارہ پھر ہوا بلند! - 
 مسابقۂ اذان و حفظ میں طلبہ کی نمایاں کامیابی 

مالیگاوں (راست) مجلسِ ابناءِ قدیم مدرسہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ عظیم الشان مسابقے میں شہر کے ۴۶ مکاتب و مدارس کے طلبہ نے شرکت کی، جس میں مدرسہ یوسفیہ، ہزار کھولی، مالیگاؤں کے دو ہونہار طلبہ نے بھی شرکت کی۔

طلبہ کی نمایاں کامیابیاں
محمد منیب مختار نے مسابقۂ اذان میں چوتھا مقام حاصل کرکے اپنے مدرسے کا نام روشن کیا۔
احمد تنویر اختر مسابقۂ حفظِ پارۂ عم میں اعزازی انعام کے مستحق قرار پائے۔

الحمدللہ! دونوں طلبہ کو مختلف قیمتی تحائف سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مدرسے کے ناظم مفتی عبدالرحیم ملی صاحب دامت برکاتہم،ذمہ دارانِ مدرسہ اور تیاری کروانے والے اساتذۂ کرام حافظ ابوالحسن انوری صاحب اور حافظ حذیفہ بیتی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ الحمدللہ! اساتذۂ کرام کو بھی ان کی محنت کے اعتراف میں ہدایا سے نوازا گیا۔

ہم مجلسِ ابناءِ قدیم مدرسہ اسلامیہ کے منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا۔

اللہ تعالیٰ طلبہ و اساتذۂ کرام کی محنتوں کو قبول فرمائے اور مدرسہ یوسفیہ کو مزید کامیابیوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین یا رب العالمین! 
شعبہ نشرو اشاعت مدرسہ یوسفیہ واقع ہزار کھولی مالیگاؤں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔