رائے گڑھ کے سمندری ساحل اب محفوظ: ڈوبنے سے بچانے کے لیے 'روبوٹک بویا' اور ہوم گارڈز تعینات


شریوردھن ، رایگڈھ : (اظہر ظہیرالدین کردمے کی رپورٹ) کوکن کے خوبصورت سمندری ساحلوں پر سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے ایک بڑا اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ دیوے آگر، گنپتی پوئے اور نانار کھاڑی میں ڈوبنے کے حالیہ المناک واقعات کے بعد حکومت نے سیاحوں کی حفاظت کے لیے جدید ترین "روبوٹک بویا" اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  
پانی میں ڈوبنے کی صورت میں فوری امداد فراہم کرنے کے لیے رائے گڑھ ضلع کے لیے پانچ جدید روبوٹک بویا موصول ہو چکے ہیں، جن کا باضابطہ افتتاح سرپرست وزیر بھارت گوگاولے، ضلع کلکٹر کشن جاولے، پولیس سپرنڈنٹ آنچل دلال اور سی ای او نیہا بھوسلے کی موجودگی میں کیا گیا۔ ان میں سے تین روبوٹک بویا الی باغ، مرُوڈ اور شری وردھن میونسپلٹیوں کے سپرد کیے گئے ہیں، جبکہ دو روبوٹک بویا دیوے آگر اور کاشد گرام پنچایتوں کو دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی رائے گڑھ ڈسٹرکٹ ڈساسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ناگاؤں، کاشد اور ہری ہرشور میں فراہم کردہ بویا کی مدد سے دس سے زائد سیاحوں کی قیمتی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔  
ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سمندری ساحلوں پر انسانی عملے کی موجودگی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے رائے گڑھ ضلع کے مختلف ساحلوں پر ۱۷۵ ہوم گارڈز کے جوانوں کو خصوصی تربیت دے کر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کر سکیں۔  
روبوٹک بویا ایک خودکار واٹر کرافٹ ڈیوائس ہے جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پانی میں آسانی سے چلایا جا سکتا ہے۔ سمندر میں مدوجزر یا تیز لہروں کے دوران ڈوبتے ہوئے شخص تک یہ آلہ چند منٹوں میں پہنچ کر اسے محفوظ جگہ پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ڈیوائس ایک وقت میں ۲۰۰ کلوگرام تک وزن کھینچ سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کے ذریعہ ایک ہی وقت میں دو افراد کی جان باحفاظت بچائی جا سکتی

اظہر ظہیرالدین کردمے شریوردھن ضلع رایگڈھ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔