اقرا اردو ھائی اسکول ل و جونیئر کالج سالار نگر میں میڈیکل چیک اپ کیمپ کا کامیاب انعقاد
جلگاؤں (راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاوں کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں آج 13 اکتوبر بروز منگل کو پنجم تا دہم کے طلبا و طالبات کے لیے میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا. میڈیکل چیک اپ کیمپ کا افتتاح پرنسپل نور محمد شیخ صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا. اس موقع پر سول ہاسپٹل کے میڈیکل افیسر ڈاکٹر منیش مہاجن، ڈاکٹر پنکش کلکرنی، ڈاکٹر شروعتی چودھری، ڈاکٹر انیس الدین شیخ، واجد خان، ذاکر خان، اسلم جاوید، فرحت تبسم، رضوان لطیف، ارتقاز سید، کاشف انجم اساتذہ ، موجود تھے. اس موقع پر ڈاکٹر انیس الدین نے بتایا کہ طلبہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے میڈیکل چیک اپ کے اپ کا انعقاد کیا گیا. بروقت طلبا کی صحت کی جانچ کرنا لازمی ہے. طلبہ کی اگر صحت کی جانچ کی جائے تو وہ پڑھائی میں دلچسپی لے سکتا ہے. پرنسپل نور محمد شیخ صاحب نے کہا کہ طلبہ اپنے اپنے صحت کا خیال رکھیں. جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت پر بھی توجہ دے. اج کل طلباء میں وقت پر کام کرنے کی عادت نہیں ہے. جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہورہی ہے. کھانے کے اوقات، پڑھائی کے اوقات طے نہیں نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں. اس موقع پر ڈاکٹر پنکج کلکرنی، ڈاکٹر منیش مہاجن، شروتی چودھری نے جماعت پنجم تا دہم کے طلباء و طالبات کی صحت کی جانچ کی اور ضروری ادویات و مشہور سے طلباء کو نوازا. نیز نرس وشالی تائڑے بھی موجود رہے. میڈیکل کیمپ کو کامیاب کرنے میں ذاکر خان، واجدخان، ڈاکٹر انیس الدین، ریشماں قاضی، سمینہ شیخ، نیلوفر، رضوان لطیف، ثناء شیخ، کاشف انجم اور تمام کلاس ٹیچر کا تعاون رہا.نطامت کا سنا شیخ نے جب کہ رسم شکریہ ذاکر خان نے ادا کیے.
Comments
Post a Comment