پیغامِ رحمتِ عالم ﷺ مہم کے تحت مضمون نویسی مقابلے میں اقرا شاہین کے طلبہ کی نمایاں کامیابی


جَلگاؤں: (فرحان)  وحدتِ اسلامی ہند کے زیرِ اہتمام یکم اگست 2026ء کو „پیغامِ رحمتِ عالم ﷺ مہم“ کے موضوع پر اردو مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طلبہ نے مقابلے میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس مقابلے میں اسکول کے کل 38 طلبہ نے شرکت کی اور اپنی علمی، ادبی اور تحریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے میں جماعت 11ویں کی زویا زبیر احمد خان نے اول مقام حاصل کیا، جنہیں ₹1000 نقد انعام، جماعت 9ویں کی ازفرین ذکی احمد شیخ نے دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ₹700 نقد انعام، جبکہ جماعت 11ویں کے تابش محمد اظہار شیخ نے سوم مقام حاصل کیا، جنہیں ₹500 نقد انعام پیش کرکے حوصلا افزائی کی گئیں۔

مقابلے میں شریک تمام  38 طلبہ کو بھی شرکت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، جس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

اس کامیابی پر ڈاکٹر عبد الکریم سالار، اعجاز ملک، پرنسپل ریاض شاہ، زاکر سر اور تمام تدریسی عملے نے کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ثقافتی کمیٹی کے انچارج افتخار غلام رسول کی نگرانی اور کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے کہا کہ „پیغامِ رحمتِ عالم ﷺ“ جیسی سرگرمیاں طلبہ میں سیرتِ نبوی ﷺ سے وابستگی، مطالعے کا شوق، اخلاقی اقدار اور اردو زبان و ادب سے محبت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔