مملکت پر حوثیوں کے تازہ حملے ناکام، اتحادی افواج نے میزائل تباہ کر دیے۔ ترجمان۔
کے این واصف : سرزمیںِ حرمین شریفین پر بدبخت حوثیون کے حملوں کا سلسلہ جاری۔ اتحادی ترجمان کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلیسٹک میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا ہے۔
مملکت کے انگریزی روز نامہ عرب نیوز کے مطابق یہ بات اتحادی حکام نے اس وقت بتائی جب ریاض اور مملکت کے جنوبی شہر خمیس مشیط کے رہائشیوں کو فضائی خطرات سے خبردار کرنے والی ہنگامی الرٹس موصول ہوئیں۔
یمن میں قانونی حاکمیت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اتوار کی صبح بتایا کہ خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلیسٹک میزائلوں کو روک کر فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
ایک علیحدہ بیان میں اتحادی ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ریاض کے علاقے میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا گیا۔
یہ اعلانات ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سویلین ڈیفنس (شہری دفاع) کی جانب سے مقامی وقت کے مطابق رات قریباً 1:30 بجے موبائل فونز پر بھیجی جانے والی الرٹس کے بعد سامنے آئے جن میں رہائشیوں کو معاندانہ فضائی خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔ مگر الرٹ کو چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا۔
سنیچر کو ترکی المالکی نے کہا تھا کہ اتحادی افواج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ریاض، مشرقی صوبے اور مملکت کے جنوبی علاقوں میں چار ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا تھا۔
بعد ازاں شہری دفاع نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے شہر خمیس مشیط اور اس کے قریبی شہر ابہا میں خطرہ ٹل گیا ہے جبکہ رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کرتے رہیں اور بھیڑ جمع کرنے یا ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔
نیز سعودی عرب کو تیل کی تنصیبات، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم سٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنانے والے حوثی میزائلوں اور ڈرونز کے متواتر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تازہ حملوں کے باعث مملکت بھر میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ وزارت تعلیم نے ریاض اور پڑوسی علاقے درعیہ میں آن لائن تعلیم کی مدّت میں توسیع کر دی ہے جبکہ متعدد غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو سعودی ہوائی اڈوں سے گریز کرنے یا اپنا سفر ملتوی کرنے کا مشورہ
درین ثناء سعودی عرب نے ایران پر حوثیوں کی حالیہ کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے جسے تہران مسترد کرتا ہے۔
Comments
Post a Comment