آہ ! ہارون بندوق والا نہیں رہے۔ اناللله واناالیه راجعون
آہ ! ہارون بندوق والا نہیں رہے۔ اناللله واناالیه راجعون
سولاپور (اِقبال باغبان) : کیمپ اردو ہائی اسکول، سولاپور کے سابق صدر مدرس ہارون بندوق والا (عمر 59 برس ) آج اچانک دوپہر 3 بجے اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ میت آج 13/ اکتوبر 2026 کو رات 10 بجے ان کے مکان سے نکلے گی اور چراغ علی قبرستان میں تدفین عمل میں آے گی۔
مرحوم نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور مخلص انسان تھے۔ وہ کل ہند اردو ادبی کانفرنس سمیت مختلف سماجی اداروں سے وابستہ رہے۔ ان کے انتقال سے تعلیمی، ادبی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرحوم کی اہلیہ سوشل اردو اسکول، سولاپور میں معاون معلمہ ہیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Comments
Post a Comment