جشن یوم اڈما تقریب کا مقصد یو نانی ادویات کا فروغ دینا : ڈاکٹر محسن دہلوی
نی دہلی ( رپورٹ : ٹی این بھا رتی ) دو ر حاضر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے ایک طرف حکومت ہند کو شاں ہے تو دوسری جانب نجی طبی ادارے بھی مہلک ترین امراض کے علاج میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں یونانی ڈرگس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( یو ڈی ایم اے اڈما ) کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ گزشتہ نو برس سے یونانی ادویات کی تحقیق، ۔ معیاری دوا سازی ، آ یوش یونانی ہیلتھ میلہ تقریبات منعقد کرنے میں یو ڈی ایم اے سر گرم عمل ہے ۔
اس برس جا معہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے انصاری جلسہ گاہ میں منعقد ہونے والی اڈما کی دو روزہ تقریبات کی اطلاع دیتے ہوئے ڈاکٹر محسن دہلوی نے پر یس کا نفر نس میں کہا کہ 10 اور 11 اکتوبر 2026 اڈما کی دو روزہ تقریبات میں طب یونانی کے مستقبل پر گفت و شنید کے ز ریعہ یونانی دوا سازی کی صنعت میں درپیش مسا ئل، معیاری دوا وں کی تیاری، تحقیق و ترقی اور جدت طرازی پر بحث و مباحثہ میں حصہ لینے والے حکیم ، یو نانی د وا ساز کمپنیوں کے بانی، تحقیق کار ، طلبہ و طالبات اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ اس برس اڈما کا مرکزی موضوع صحتمند مستقبل کے لیے یو نانی ورثہ کا فروغ کے تحت طب یونانی اور یونانی طریقہ علاج کو خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو گی
دو روزہ تقریبات میں کتب کا اجراء، اڈما کا مجلہ ، فری آیوش میلہ ، امتیازی نمبروں سے کامیاب طلبہ کو انعامات اور سند سے نوازا جائے گا ۔ صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد تقریب میں شام چھ بجے صو فیانہ محفل میں عوام قوالی کا لطف لیں گے ۔
اڈما کے ایگزیکٹو ممبر اور نیو رایل کمپنی کے مالک سید منیر عظمت نے راقم الحروف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یونانی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ ہے کہ خالص جڑی بو ٹیوں سے تیار کردہ ادویات کی لاگت پر بہت زیادہ خرچ آنے کے باعث دوا ساز کمپنیوں کو قیمت زیادہ رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔
بقایی دوا ساز کمپنی کے ڈائریکٹر عز یر بقایی نے کہا کہ یو نانی ادویات میں ہر ایک بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ لمرا کمپنی کے بانی محمد جلیس نے پر خلوص انداز میں جشن یوم اڈما تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ یونانی ادویات اور طب یونانی کی ترقی میں اڈما مددگار و معاون ہے۔
Comments
Post a Comment