ظہیرآباد میں ختمِ نبوت تحریری مسابقے کے کامیاب طلبہ و طالبات کے اعزاز میں عظیم الشان اجلاسِ عام یکم نومبر کو منعقد ھوگا - اسکولوں اور مدارس کے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات، اسناد، میڈلز اور مومنٹوز کی تقسیم


ظہیرآباد29/ اکتوبر ( نمائندہ) حافظ عبدالمجیب کتوری، آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت ظہیرآباد، کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیرِ اہتمام 25 اکتوبر، بروز اتوار منعقدہ ختمِ نبوت تحریری مسابقے میں ظہیرآباد کے مختلف اسکولوں، کالجوں، مدارس اور مکاتب کے 1100 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مسابقے میں شریک طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور انعامات و اسنادات کی تقسیم کے لیے یکم نومبر 2026ء، بروز اتوار، بعد نمازِ عصر سے رات 8:30 بجے تک فرینڈز گارڈن فنکشن ہال، نزد ریلوے اوور برج، تانڈور روڈ، ظہیرآباد میں ایک عظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان ”سامانِ تجارت میرا ایمان نہیں ہے“ منعقد ہوگا۔
اس موقع پر اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں اول انعام 10,000 روپے، دوم انعام 7,000 روپے اور سوم انعام 5,000 روپے دیا جائے گا۔ اسی طرح مدارس کے طلبہ و طالبات کے لیے بھی اول، دوم اور سوم انعامات بالترتیب 10,000، 7,000 اور 5,000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور مدارس کے طلبہ و طالبات میں ایک ہزار روپے فی انعام کے حساب سے ترغیبی انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ مسابقے میں شریک تمام طلبہ و طالبات کو اسناد، میڈلز، مومنٹوز اور دیگر گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ اسکولوں اور مدارس کے ذمہ داران کو بھی یادگاری مومنٹوز پیش کیے جائیں گے۔
 اجلاس کی صدارت مجاہدِ ختمِ نبوت حضرت مولانا ارشد علی صاحب قاسمی دامت برکاتہم، سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش فرمائیں گے مہمانانِ خصوصی میں حضرت مولانا انصار اللہ صاحب قاسمی، آرگنائزر، اور حضرت مولانا وجیہ الدین صاحب قاسمی، مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش شامل ہیں۔ اجلاس حضرت مولانا مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی، صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ظہیرآباد کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔
اس موقع پر شہر کے علماء و حفاظ، ائمہ مساجد اور دینی و سماجی ذمہ داران مفتی خلیل احمد قاسمی، مفتی عبد الواسع رحمانی، مفتی سراج قاسمی، مفتی معین قاسمی، مولانا محسن اشاعتی، مولانا حمایت علی صاحب رشادی، حافظ اکبر صا حب ۔حافظ غوث صاحب، حافظ تاج الدین صاحب، جناب ارشاد صاحب اور دیگر علماء کرام و ذمہ داران نے برادرانِ اسلام اور تمام شہریانِ ظہیرآباد سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اجلاس میں بروقت شرکت فرمائیں۔ بالخصوص مسابقے میں شریک طلبہ و طالبات، ان کے والدین و سرپرستان، نوجوانانِ ملت اور مستورات سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو اور نئی نسل میں عقیدۂ ختمِ نبوت و تحفظِ ایمان کا شعور مزید بیدار ہو۔
خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔