حضرت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی کی شال و گلپوشی کے ساتھ شاندار تہنیت مریدینِ محمد جاوید بھائی اور محمد جیلانی بھائی کی جانب سے خراجِ تحسین


بگدل، 13 اکتوبر (نامہ نگار): ممتاز پیر طریقت حضرت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل کے مریدینِ جناب محمد جاوید بھائی اور جناب محمد جیلانی بھائی نلدرگ نے حضرت کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے شاندار تہنیت پیش کی اور آپ کی دینی، تعلیمی و روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی کی نگرانی میں ہر ماہ پابندی کے ساتھ دو مرتبہ آستانہ قادریہ بگدل میں ممتاز علمائے دین کے خطابات منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد مریدین و معتقدین کو قرآن مجید، صاحبِ قرآن حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات اور اولیائے کرام کے پیغام سے روشناس کرانا ہے۔ ان دینی اجتماعات کے ذریعے اسلامی تعلیمات، اصلاحِ معاشرہ اور روحانی تربیت کا پیغام عام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت کی سرپرستی میں دارالعلوم قادریہ بگدل بھی نمایاں دینی و تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے، جہاں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ طلبہ و طالبات کو یونیفارم، بیگ، کاپیاں، کتابیں اور دیگر ضروری تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ غریب اور مستحق خاندانوں کے بچے بھی مالی پریشانی کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے فروغ، نئی نسل کی اسلامی و اخلاقی تربیت اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی ضروریات کی تکمیل کے لیے حضرت کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ آستانہ قادریہ بگدل میں علمائے کرام کے خطابات کا مسلسل انعقاد اور دارالعلوم قادریہ کے طلبہ و طالبات کو مفت تعلیمی سہولیات کی فراہمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حضرت دینی رہنمائی کے ساتھ تعلیمی خدمت کو بھی خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔
جناب محمد جاوید بھائی اور جناب محمد جیلانی بھائی نے حضرت کی ان گراں قدر دینی، تعلیمی اور روحانی خدمات کو سراہتے ہوئے شال و گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔