پروفیسر مسعود احمد کا دورہ قطر و کویت


حیدرآباد- 21 اکتوبر- پروفیسر محمدمسعود احمد ہاسپٹل چیف آپریٹنگ افیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد جو ایک نامور شاعر 'ادیب اور پبلک اسپیکر بھی ہیں قطر اور کویت کے تعلیمی' طبی اور ادبی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں موصوف 24 -اکتوبر کو دوحہ قطر (ریاڈنس بلوہو ٹل )میں منعقد ہونے والے دوسرے عالمی مشاعرہ میں بحیثیت شاعر اور صدر مشاعرہ شرکت کریں گے اس مشاعرے میں ہندوستان اور بیرون ممالک کے نامور شعرابھی شرکت کر رہے ہیں جن میں قابل ذکر جوہر کانپوری' ڈاکٹر ماجد دیوبندی' ابرار کاشف' ڈاکٹر ندیم شاد' تبریز رانا اور ہمانشی بابرا و دیگر شامل ہیں مصر سے محترمہ والا جمال اور دیگر ممالک کے شعرا بھی شرکت کریں گے یہ مشاعرہ کیو پی ایل اوربزم احباب دوحہ قطر کے زیر اہتمام ایوان احمد ملک پیٹ حیدرآباد دکن کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے اس مشاعرے کے بعد پروفیسر مسعود احمد دوحہ قطرمیں منعقد ہونے والی ادبی ' علمی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور مختلف معززین سے ملاقاتیں بھی ہوں گی پروفیسر محمد مسعود احمد 24- اکتوبر کو کویت روانہ ہوں گے ایچ ایم ڈبلیو (حیدرآباد مسلم ویلفیر اسوسی ایشن )کی دعوت پر پروفیسر مسعود احمد کویت میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور کینسر سے متعلق شعور بیداری پروگرام کے علاوہ دیگر تعلیمی و رہبری پروگراموں سے بھی پروفیسر مسعود احمد کا خصوصی خطاب ہوگا علاوہ ازیں پروفیسر مسعود احمد ادبی اور شعری نشستوں میں بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ حیدرآبادی و ہندوستانی تنظیموں کے سربراہان اور ڈاکٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات و اکابرین سے بھی پروفیسر مسعود احمد کی ملاقات ہوگی پروفیسر مسعود احمد کا کویت کا یہ پہلا دورہ ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔