اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز پر ایک روزہ ورکشاپ


ممبئی: میونسپل اردو ٹیچرز جونیئر کالج آف ایجوکیشن، ایل جے کراس روڈ، ماہم میں ’’AI Tools for Teachers‘‘ کے عنوان سے اساتذہ کے لیے ایک روزہ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے جدید ٹولز سے روشناس کراتے ہوئے تدریس و تعلیم کے شعبے میں ان کے مؤثر استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔
ورکشاپ میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد (MANUU) سے تشریف لائے پروفیسر محمد عبدالصمیع صدیقی، ڈائریکٹر CPDUMT، MANUU نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کے مختلف تعلیمی و تدریسی استعمالات سے آگاہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو تعلیمی عمل کا حصہ بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر فرید احمد خان، صدر اردو کارواں نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے واقفیت ناگزیر ہے۔ AI کے مثبت اور تعمیری استعمال کے ذریعے تدریس کو مزید مؤثر، دلچسپ اور طلبہ کی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ اور اردو میڈیم طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔ AI کے دور میں اردو اساتذہ کو بھی نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی ضرورت ہے۔
محترمہ الماس بیٹ آفیسر ایجوکیشن آفیسر،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ BMC نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
ورکشاپ میں اساتذہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مصنوعی ذہانت کے تعلیمی استعمال سے متعلق مختلف پہلوؤں پر معلومات حاصل کیں۔ شرکاء نے اس نوعیت کی ورکشاپس کو اردو اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔
وسیم شیخ سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
کالج پرنسپل ڈاکٹر خالد خان کی کاوشوں سے پروگرام کو بڑی کامیابی ملی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔