سعودی عرب پر نئے حملے - چھ میزائل اور پانچ ڈرونز تباہ، ریاض میں ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی۔ صورتِ حال ہنوز تشویش ناک۔


کے این واصف : مملکت سعودی عرب میں حوثیوں کے حملون سے صورتِ حال ہنوز تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ سعودی فضائی دفاعی نظام نے منگل اور بدھ کی صبح مملکت میں مختلف اہداف پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے کروز، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا۔
منگل کی رات ریاض میں اس وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب فضائی دفاعی نظام نے شہر کے اوپر موجود دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ عرب اتحاد نے مختلف علاقوں میں چھ کروز، دو بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرونز مار گرائے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بیان میں کہا ریاض میں انٹرسیپٹ کیے جانے والے دو کروز میزائلوں کے ٹکڑے گرنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے معیاری طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔
 میزائلوں کے ٹکڑے (ملبہ) گرنے سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ پندرہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سول ڈیفنس نے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر بھی جاری کیں۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا الشرقیہ ریجن کے شہر ظہران میں آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس سے معمولی نوعیت کی آگ لگی۔
ذرائع نے کہا کہ متعلقہ حکام نے واقعے پر فوری کارروائی کی اور ضروری اقدامات کیے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے بتایا ریاض اور جنوبی ریجن میں چار کروز میزائلوں اور دو ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔
 جبکہ ظہران شہر اور حریض کی جانب داغے جانے والے دو بیلسٹک جبکہ الخرج میں ایک کروز میزائل بھی مار گرائے گئے۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا حوثیوں کے میزائل کو انٹرسیپٹ کیے جانے سے اس کا ملبہ ظہران کے ایک رہائشی علاقے میں گرا ہے۔ متعلقہ حکام صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔
 ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ’حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کے شمال میں داغے گئے تین ڈرونز کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کیا۔ 
 عرب اتحاد نے کہا کہ وہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اتحاد کے مطابق ایسے خطرات کا پتا چلا لیا گیا ہے اور انہیں روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔