بی ۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول جلگاؤں میں یومِ پیدائش سر سید احمد خان کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد


بی ۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول جلگاؤں میں یومِ پیدائش سر سید احمد خان کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد 

 اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم ۔جین اردو پرائمری اسکول، جلگاؤں میں عظیم مصلح،ماہرِ تعلیم اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کا یومِ پیدائش* نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلباء میں تعلیم سے محبت،علم کی اہمیت اور قومی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا تھا ۔

اسکول ھذا کے صدر مدرس اسلم خان سر کی صدارت میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز چہارم الف کے طالب علم انضر محسن شاہ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر *اول تا چہارم* کے طلباء وطالبات نے سر سید احمد خان کی زندگی،تعلیمی خدمات اور قوم کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں پر شاندار تقاریر پیش کیں۔طلباء نے اپنی تقاریر کے زریعے سر سید احمد خان کے تعلیمی نظریات اور علم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

 *تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اسکول کے جماعت چہارم الف کے طالب علم*ابوبکر عامر سالار* نے سر سید احمد خان کا کردار اختیار کرکے ان کی شخصیت،تعلیمی خدمات اور قوم کی اصلاح کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ ۔طالب علم کایہ اندازسب کی توجہ کا مرکز بنا اور حاضرین نے اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

اسکول ھذا کے ہیڈماسٹر اسلم خان سر کی رہنمائی میں ثقافتی پروگرام انچارج حفیظ النساء مس، جمیلہ مس اور ثمیرہ مس نے اس پروگرام کا انعقاد کیا ۔ شگفتہ مس نے نظامت کی اور صادق سر نے رسم شکریہ ادا کیا ۔

صدارتی خطبے میں صدر مدرس اسلم خان سر نے نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سر سید احمد خان نے مسلمانوں میں جدید تعلیم کا شعور بیدار کیا اور قوم کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ان کی زندگی ہم سب کے لیے محنت،علم اور قوم کی خدمت کا بہترین نمونہ ہے۔

پروگرام کے اختتام پر طلباء کو مڈلس سے نوازا گیا ۔

پروگرام نہایت معلوماتی ،پراثر اور کامیاب رہا ۔

پروگرام کی کامیابی میں اسکول ھذا کے تمام اساتذہ رفعت بانو مس،آصف سر، امرین مس،ناظمہ مس،اسماء مس،رضوانہ مس،عائشہ مس اور غیر تدریسی عملہ عمران سر اور عرفان بھائی نے بھرپور تعاون کیا اور خصوصی کوششیں کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔