زائرین کے لیے نئی سہولت - مدینہ بس نیٹ ورک میں توسیع، ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی کا نیا روٹ


 کے این واصف : زائرین روضہ اقدس کے لیے نئی سہولت فراہم۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے مدینہ بس سروس کے نیٹ ورک میں اضافہ کیا لہے۔ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی ﷺ کے لیے نئے روٹ سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔
مقامی میڈیاکے مطابق مدینہ منورہ ترقیاتی اتھارٹی کے زیر انتظام مدینہ بس سروس نے زائرین مسجد نبویﷺ اور شہریوں کی سہولت کے لیے نئے روٹ کا اضافہ کیا ہے۔
مدینہ بس نیٹ ورک میں شامل کیا جانے والا نیا روٹ حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے سٹیشن سے مسجد نبوی شریف کے مرکزی اسٹیشن تک ہوگا۔
شہر کا مرکزی علاقہ مسجد نبوی شریف سے متصل ہے، جس سے جدہ اور مکہ مکرمہ سے ٹرین کے ذریعے آنے والوں کو کافی سہولت ہوگی، وہ براہ راست ٹرینس اسٹیشن سے مسجد نبوی شریف پہنچ سکیں گے۔ واضح رہے مدینہ بس سروس سے شہرِ مقدس میں لوگوں کو کافی سہولت ہوتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔