مدینہ منوررہ کی وہ مساجد جہاں نبی اکرمؐ نے نماز ادا کی تھی۔ زائرین کے لیے اطلاع

۔ 
کے این واصف : کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز نے ایک تاریخی میپ شائع کیا ہے جس میں مدینہ منورہ کی ان نمایاں مساجد اور مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں نبی اکرم ﷺ نے نماز ادا کی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق میپ میں مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں کی مساجد جن میں مسجد الفتح، مسجد بنی حارثہ، مسجد بنی سلمہ (مسجد قبلتین) مسجد بنی حرام، مسجد جھینہ‘ مسجد بنی زریق، مسجد اور مصلی الغمامہ، مسجد السقیا، مسجد بنی خدرۃ کے علاوہ مختلف مقامات شامل ہیں جہاں نبی آخر الزمان نے مختلف اوقات میں نمازیں ادا کیں۔
اس میپ کو کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کی جانب سے ضیوف الرحمان کی خدمت پروگرام کے حوالے سے جاری اقدامات کے تحت شائع کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے پروگرام کا حصہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔