ملّت جونیئر کالج میں شجرکاری۔
جلگاؤں : (عقیل خان بیاولی) جماعتِ اسلامی ہند کے صوبائی صدر (امیرِ حلقہ) مولانا الیاس خان فلاحی کی خصوصی آمد کے موقع پر ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں کے احاطے میں شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر مولانا الیاس خان فلاحی سمیت موجود ذمہ داران نے پودے لگائے اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔ اس موقع پر جماعتِ اسلامی ہند کے امیرِ مقامی ڈاکٹر شیخ عبداللہ، ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد رفیق شاہ، سیکریٹری شیخ فرید احمد، نثار کھاٹک، ساجد دیشمکھ، پرنسپل حفیظ منیار، موظف سپروائزر سید رفیق پٹوے، تاج الدین، شعبۂ ماحولیات کے ذمہ دار شیخ زیان احمد اور یازدہم جماعت کے طلبہ موجود تھے۔
مقررین نے شجرکاری کو ماحولیاتی تحفظ اور صحت مند مستقبل کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے طلبہ سے درخت لگانے کے ساتھ ان کی نگہداشت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنے کی اپیل کی۔ شعبہ کے نگران زیان احمد و کلب کے اراکین طلباء نے خصوصی محنت کی ۔
Comments
Post a Comment