کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں گاندھی و شاستری جینتی جوش و خروش سے منائی گئی۔
کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں گاندھی و شاستری جینتی جوش و خروش سے منائی گئی۔
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) مقامی کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں 2 اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی یومِ پیدائش کے موقع پر خصوصی تقریب صدرِ مدرسہ تنویر جہاں شیخ کی رہنمائی میں جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سینئر معلم ذاکر شاہ نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سخت محنت ہی کامیابی کی بنیادی کنجی ہے۔ انہوں نے طالبات کو عظیم شخصیات کی زندگیوں سے سبق حاصل کرنے اور مسلسل جدو جہد کی تلقین کی۔
مشتاق بہشتی نے لال بہادر شاستری کی سادہ طرزِ زندگی، اعلیٰ کردار اور عظیم شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طالبات سے نصابی تعلیم کے ساتھ مطالعۂ کتب کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔
طالبات بشریٰ سید، عائشہ اسماعیل اور آصفہ جاوید پِنچاری نے بالترتیب گاندھی و شاستری کی حیات و خدمات، گاندھی جی کے نظریۂ سچائی و عدم تشدد اور تحریکِ آزادی میں ان کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کی کامیابی کے لیے معلمات شیخ نازیہ کوثر اور رضوانہ سید نے محنت کیں۔ نظامت رضوانہ سید نے کی،تو اظہارِ تشکر سید وسیم نے کیا۔
Comments
Post a Comment