ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین کی چیف منسٹر سے ملاقات۔


بیدر، 2 اکتوبر (نامہ نگارمحمدعبدالصمد) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے کرناٹک کے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے بھالکی میں SIR کے دوران ووٹرز کے نام حذف کرنے کے لیے داخل کیے گئے اعتراضات کے معاملے کو اٹھایا۔
اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن افراد نے جان بوجھ کر غلط نیت سے، جھوٹی معلومات یا فرضی بنیادوں پر اہل ووٹرز کے خلاف اعتراضات داخل کیے ہیں، ان معاملات کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ اگر کسی کے خلاف الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق FIR درج کرتے ہوئے مناسب کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اہل اور مستحق شہریوں کے نام ووٹر لسٹ سے غیرضروری طور پر حذف نہیں ہونے چاہئیں اور ہر اعتراض کی غیرجانبدارانہ جانچ کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے، تاکہ کسی بھی اہل شہری کو اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ ہونا پڑے۔
انجینئرجناب مبشر سندھے، صدر ویلفیئر پارٹی ضلع بیدر نے اپنے علحدہ بیان میں کہا کہ ووٹر فہرست میں شامل اہل شہریوں کے ناموں کے معاملے میں شفافیت اور غیرجانبداری کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کے خلاف اعتراض کی صورت میں تمام متعلقہ دستاویزات اور حقائق کی مکمل جانچ کی جائے اور قانونی طریقۂ کار کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔