بہتر صحت اور خوشحالی کے لیے مثبت طرز زندگی ضروری - "محفل عصرانہ" سے ڈاکٹرآہو جہ' پروفیسر مسعود احمد ' ثناالرحیم' نجیب احمد نجیب اور جہانگیر قیاس کا خطاب
حیدرآباد 7- اکتوبر- خوشگوار اور پرسکون زندگی گزارنے کے لیے ہمیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانا بہت ضرور ی ہے خوش اخلاقی ' مثبت سوچ و فکر اور کھانے پینے کے طور طریقے اور جسمانی ورزش کے علاوہ دیگر ایسے امور ہیں جس سے ہم اپنی زندگی کو پرسکون بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد مسعود احمد ہاسپٹل چیف آپریٹنگ افیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد نے ایوان احمد کی 17ویں ادبی نشست بہ عنوان محفل "عصرانہ "سے ایوان احمد علی عبداللہ انکلیو ملک پیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان" ہماری طرز زندگی" دیا گیا تھا تقریب کی صدارت مخدوم ایوارڈ یافتہ معروف شاعرڈاکٹر فاروق شکیل نےکی صدر بزم احمدحسین جناب منور حسین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی پروفیسر مسعود احمد نے کہا کہ متعدد بیماریاں ہماری طرز زندگی سے تعلق رکھتی ہیں اپنے رشتہ داروں 'دوست احباب اور دیگر سے حسن سلوک سے ہی کسی شخصیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس طرح کی زندگی بسر کرتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہمیشہ اپنے آپ کو دماغی تناؤ سے آزاد رکھیں کھانے پینے کے وقت کا لحاظ رکھنا موجودہ دور میں بے حد ضروری ہو گیا ہے اس کے علاوہ جسمانی ورزش بھی ہماری طرز زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے موجودہ دور میں سبھی کو اسکولی تعلیم سے ہی مختلف مسائل درپیش ہیں ان تمام مسائل کو سمجھنے سوچنے اور اس پر غور و فکر کے لیے سنجیدہ ماحول کا ہونا اور خود میں سنجیدگی اختیار کرنا اہمیت رکھتا ہے ممتازشاعرجناب جہانگیر قیاس نے کہا کہ ہماری طرز زندگی ایسی ہونی چاہیے کہ جو ہم اپنی بیٹی کے لیے پسند کرتے ہیں وہ بات اپنی بہو کے لیے بھی پسند کریں انہوں نے کہا کہ ساس کو چاہیے کہ وہ بہو کو اپنی بیٹی سمجھے اور بہںو کو چاہیے کہ وہ ساس کو اپنی ماں سمجھے ممتاز و معروف سنجیدہ و مزاحیہ شاعر جناب نجیب احمد نجیب نے کہا کہ ہمارا معاشرہ وقت کی پابندی سے مکمل طور پر لاپرواہ ہو گیا ہے ایسا لگتا ہے کہ اسے وقت سے کوئی سروکار ہی نہیں کسی بھی تقریب کی بات ہو یا پھر مشاعروں کی محفل یا کسی بھی اجتماعی کاز کا معاملہ ہو وقت کا کوئی خیال ہی نہیں رکھا جا رہا ہے شادی کے رقعے پر وقت 8بجے لکھا ہوتا ہے لیکن شادی خانے میں 8بجے تک بھی صرف شادی خانے کے ملازمین ہی نظر آتے ہیں اور ہم کسی مشاعرہ میں وقت معلنہ پر چلے جائیں تو یہاں پر بھی وہی حال ہوتا ہے حد تو یہ ہے کہ جو داعی محفل ہوتے ہیں وہ خود بھی وقت معلنہ پر نظر نہیں آتے انہوں نے کہا کہ ایوان احمد کی "محفل عصرانہ" کی قابل تقلید و قابل تعریف بات یہ ہے کہ یہاں وقت کی پابندی کی جاتی ہے اس کے لیے پروفیسر مسعود احمد قابل مبارکباد ہیں یہاں کی یہ محفل وقت پر شروع ہوتی ہے اور وقت پر ختم ہوتی ہے انہوں نے ادبی محفلیں اور شعری محفلیں منعقد کرنے والوں کو کہا کہ وہ ایوان احمد کی محفل کے اوقات کی طرح سب ہی معلنہ اوقات کی پابندی کریں تاکہ سبھی لوگوں کو بالخصوص نوجوان نسل کو وقت کی پابندی کا احساس ہو شاعر جناب سہیل عظیم نے بھی "ہماری طرز زندگی "عنوان پر مختصر سا مضمون سنایا ڈاکٹر ٹی ایس آہو جا ڈائریکٹر آہو جا انٹر پرائزز نے کہا کہ ایوان احمد کی یہ ادبی و شعری محفل ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے انہوں نے نوجوانوں میں شعری ذوق کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیا جناب ثنا الرحمن ریٹائرڈ ایگزیکٹو انجینیئر جی ایچ ایم سی نے کہا کہ ایوان احمد میں سنجیدہ و معیاری شعرا کے کلام کو سننے کا موقع ملا انہوں نے پروفیسر مسعود احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی محفلیں قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس طرح کی محفلوں سے جوڑا جائے تو یہ اردو زبان و ادب کی بڑی خدمت ہوگی ممتاز و معروف سینیئر صحافی جناب کے اینواصف نے کہا کہ ایوان احمد کی یہ محفل ہر طرح سے قابل مبارک باد ہے انہوں نے اس سلسلے میں پروفیسر محمد مسعود احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نثر نگاروں کے لیے بھی اس طرح کی محفلیں منعقد کی جائیں تو مناسب ہوگا انہوں نے محفل عصرانہ کو اپنی نوعیت کی منفرد محفل قرار دیا مشاعرے اور اجلاس کی کاروائی جناب سید فرید احمد المعروف فرید سحر نے بڑی ہی عمدگی کے ساتھ چلائی کنوینر جناب محمد حسام الدین ریاض نے خیر مقدم کیا ڈاکٹر فاروق شکیل کی صدارت میں مشاعرہ منعقد ہوا صدر مشاعرہ کے علاوہ مولانا صوفی سلطان شیطانی 'طاہر گلشن آبادی 'سید فرید احمد المعروف فرید سحر' پروفیسر مسعود احمد احمد' فصیح الدین المعروف فکر نلگنڈوی 'ڈاکٹرآہو جہ 'جناب نجیب احمد نجیب 'جہانگیر قیاس' سید مصطفی علی سید' جناب محمد ثنا اللہ انصاری وصفی' جناب تجمل گلریز' جناب سہیل عظیم نےکلام سنایا ممتاز معروف سنجیدہ و مزاحیہ اور نعتیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے مزاحیہ کلام سنایاسید افتخار الدین فہیم' ڈاکٹر محمد ناظم علی' جناب محمد معز الدین صدیقی النور قاضی پورہ' جناب محمد عارف یوسف' جناب محمد معین الدین چھاونی ناد علی بیگ' جناب محمد حسن الدین مادنا پیٹ 'جناب ایم ایچ اے صدیقی' جناب سید حمید' جناب سید مجتبی عابدی صدر نشین اردو کونسل' جناب حیدر علی خان' جناب محمد اعظم علی 'جناب شکیل وصی اور جناب احمد عبدالستار خان علیم اور دوسروں نے شرکت کی
Comments
Post a Comment