صحافتی و سماجی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر نورالدین ملاجی قومی ایوارڈ سے سرفراز - "گلوبل ایکتا میڈیا کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی قومی ایوارڈ پیش".
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): صحافت کے ذریعے سماجی، تعلیمی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سماجی ہم آہنگی و قومی یکجہتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر نورالدین ملاجی کاسودہ تعلقہ ارنڈول کے ساکن کو گلوبل ایکتا میڈیا کی جانب سے ’بابائے قوم مہاتما گاندھی قومی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر ملاجی اپنے مراٹھی اخباری کالم "آرسا" کے ذریعے مختلف سماجی مسائل پر قلم اٹھاتے اور عوامی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صحافت کے ساتھ سماجی خدمات کے میدان میں بھی ان کی سرگرمیاں قابلِ ذکر ہیں۔ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیا گیا
اس پر صحافتی حلقوں، سماجی کارکنوں اور معزز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر ملاجی نے کہا کہ یہ ایوارڈ انہیں صحافت اور سماجی خدمات کے میدان میں مزید سرگرمی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی تحریک دے گا۔
Comments
Post a Comment