زونل ووشو مقابلے میں رئیس جونیئر کالج،بھیونڈی کےطالبات کی شاندار کامیابی۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) اسمیتا کھیلو انڈیا کے تحت جمعہ، 2 اکتوبر 2026 کوکےای ایس،شری وتھل داس ایچ سانگھوی جونیئر کالج، کاندیولی ویسٹ،ممبئی میں زونل ووشو مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبئی ڈویژن کے مختلف کالجوں کی تقریباً 400 طالبات نے شرکت کی۔
مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کی چار طالبات،گیارہویں آرٹس کی خان رخسار رضوان، شاہ تابین ارشاد، انصاری انعم اورگیارہویں کامرس کی انصاری کائنات نے حصہ لیا۔چاروں طالبات نے بہترین کھیل اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔فائنل راؤنڈ کے 45 کلوگرام وزن کے زمرے میں خان رخسار رضوان اور 55 کلوگرام وزن کے زمرے میں شاہ تابین ارشاد نے کانسی کے تمغے حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔ دونوں طالبات کا ریاستی سطح کے ووشو مقابلے کے لیے بھی انتخاب عمل میں آیا۔
اس کامیابی میں کوچ ذاکر انصاری، مصیب مومن اور اقراء شیخ کی خصوصی کاوشیں شامل رہیں۔ طالبات کی اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کی صدر الماز فقیہ، سکریٹری دانیال قاضی، خازن فہد بوبیرے، اسپورٹس چیئرمین دانش مدعو، اسکول کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری،وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو، سپروائزرس اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر، مزدان ملا، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ اساتذہ نے کامیاب طالبات اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔