انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے اراکین کا دورہ دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ۔
حیدرآباد۔ (راست) انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے اراکین ڈاکٹر جاوید کمال، جناب کے این واصف اور جناب ابومسعود عبدالغنی نے تاریخی اہمیت کے حامل ادارہ “دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ”حیدرآباد کا تفصیلی دورہ کیا اور ادارہ کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں۔ اپنے پیچھے سو سال سے زائد کی تاریخ رکھنے والے ادارے “دائرۃ المعارف” کے ڈائرکٹر پروفیسر ایس اے شکور نے اراکین کا خیرمقدم کیا اور ادارہ کی تاریخ سے واقف کروایا۔ ادارہ کے ملازمین جناب مبین، جناب قلندر اور جناب عبدالرحمن اور دوسروں نے ترجمہ کے کام، پرانی چھپوائی کی مشینوں اور ادارہ کی جانب سے شائع اور ترجمہ شدہ قدیم کتابوں کا تفصیلی معائنہ کروایا۔ اراکین کا خیال ہے اس اہم اور تاریخی ادارہ کو نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ دوبارہ کارکرد بنانے میں اور برسوں سے خستہ حالی کے شکار ادارے میں جان پھوکنے میںُ پروفیسر ایس اے شکور نے اہم کردار ادا کی ہے۔ جو قابلِ تحسین کارنامہ ہے۔ اردو کی تنظیمون اور اہل۔ اردوو کی یہ ذمہ داری ہے ایسے اداروں کی بقا، ترقی اور کارگر رکھنے کے لئے حکومتِ وقت سے نمائندگی کریں اور ادارہ میں موجود قیمتی ادبی سرمایہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور آنے دور کے طلبہ محقّقین اس بیش وقیمت سرمائے سے مستفید ہوتے رہیں۔
Comments
Post a Comment