مدرٹریسامسلم کوآرڈی نیشن کمیٹی نے دسہرہ جلوس میں پھل اور پانی تقسیم کرکے گنگاجمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کاعزم کیا


بیدر۔ 21/اکٹوبر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری)جناب مفیض (اے۔ٹی۔ایم) صدر مدرٹریسامسلم کوآرڈی نیشن کمیٹی بیدر کی اطلاع کے مطابق آج 21/اکٹوبر چہارشنبہ کو قلعہ سے نکلنے والی دیوی کے دسہر ہ جلوس کے موقع پر بیدر شہر کے شاہ گنج کمان کے پاس جلوس کے شرکاء میں مذکورہ تنظیم کی جانب سے پھل اور پانی تقسیم کرنے کافریضہ انجام دیا۔ جناب مفیض  (اے۔ٹی۔ایم) کی زیرنگرانی ان کی ٹیم کے اراکین عرفات، ناصر، شیراز، عظیم، فہد اور ارباز گلیکسی انٹرپرائزس نے دسہرہ جلوس کااستقبال کیا۔اور شاہ گنج کمان کے پاس لگائے گئے پھل اور پانی کے اسٹال سے دسہر ہ جلوس کی خواتین، لڑکیاں، نوجوان اور بزرگوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر جناب مفیض  (اے۔ٹی۔ایم) ۔ مائیک پر جلوس کااستقبال کرتے اور بیدر کی گنگاجمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کاعزم کرتے نظر آئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔