خاص خبر: جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم پرائمری اردو اسکول اکل کوا، ضلع نندوربار میں طبی معائنہ مکمل!
اکل کوا:(فاروقی جاوید اقبال) جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم پرائمری اردو اسکول اکل کوا میں مورخہ 08 اکتوبر 2026ء کو (RBSK) کے تحت پہلی سے چوتھی جماعت کے طلبہ کا سو فیصد کامیاب طبی معائنہ (ہیلتھ چیک اپ) کیا گیا۔
اس معائنے کے دوران راشٹریہ بال سواستھیہ کاریاکرم (سرکاری ہسپتال اکل کوا) کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وشال گاوت، ڈاکٹر جے شری راٹھوڑ اور محترمہ پٹھان نے تمام طلبہ کا باریک بینی سے جسمانی و طبی معائنہ کیا، اور ضروری ادویات و طبی رہنمائی فراہم کی۔ نیز جن بچوں میں علاج یا مزید دیکھ بھال کی ضرورت پائی گئی، انہیں ریفرل سروس کارڈز (Referral Cards) جاری کیے گئے۔
اس پروگرام کی کامیابی کے لیے اسکول کے صدر مدرس فاروقی جاوید اقبال سر اور تمام اساتذہ کرام نے مکمل وقت حاضر رہ کر تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ طبی معائنے کے عمل کو کامیاب بنانے میں تعاون پیش کیا۔
Comments
Post a Comment