جلگاؤں کے شہریان کی بنیادی سہولیات سمیت مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کےلیئے میئر سے سماجوادی پارٹی کے وفد کی نمائندگی


جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے وفد نے جلگاؤں شہر صدر سلیم انعامدار کی قیادت میں بلدیہ عظمی کی میئر دیپ مالا کالے ، معاون کمشنر سمیر بورولے ، صحت عامہ محکموں کے تعلق سے شہر میں صفائی کے نظام کو رفتار دینے جیسے مسائل اور شہریان کی بنیادی سہولیات کی جانب توجہ مبذول کرانے کےلیئے وفد نے بلدیہ عظمی کی میئر کو مطالبات کا مکتوب پیش کیا.
 شہر میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہے ، گذشتہ چار دنوں سے گھنٹہ گاڑی اورٹریکٹر والوں کی ہڑتال جاری ہے.کچروں کے ڈھیر کی وجہ سے بدبو آرہی ہے اور صحت عامہ میں ملیریا اورٹائیفائیڈ سے عام شہریان پریشان ہے.اس لیئے صاف صفائی کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے ٹریکٹروں کی تعداد میں اضافہ کرکے کام میں تیزی لانے کا وفد نے مطالبہ کیا ہے.اسٹریٹ لائٹ بند ہونے سے رات میں راہگروں کو سڑکوں کے گڑھوں سے حادثہ ، آوارہ کتوں کے کاٹنے کا ڈر ، چوری کی واردات ، حادثہ جیسے واقعات ہونے کے خطرات سے شہریان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.شہر سے گذرنے والے قومی شاہراہ اور ریاستی اجنتا شاہراہ پر کئ مقامات پر اسٹریٹ لائٹ بند رہنے سے شہریان کو ایم آئی ڈی سی اور دیگر اہم مقامات کے لیئے اندھیرے میں ہی آنا جانا پڑ رہا ہے.اس کےعلاوہ دیگر اہم مسائل کو حل کرنے کے مطالبات کے ذریعے وفد نے میئر کی توجہ مبذول کرائی. مذکورہ بنیادی سہولیات پر فوری طور پر عمل کرنے کا مطالبہ وفد کی جانب سے کیا گیا. اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ریاستی رکن رئیس قریشی ، شہر نائب صدر سلیم بھائی مانڈےوالے ، عرفان ، عمران آئی.کے. ، ریاستی یوتھ سیکریٹری سلیم شیخ وکیل ، سلیم خان ، اسلم شیخ و قادر بھائی وغیرہ موجود تھے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔