جمعیت علماء ضلع جالنہ کی سیرت پاک مہم کے تقسیم انعامات کا اجلاس کا کامیاب انعقاد - "نبی کریم صلعم کی تعلیمات روشنی کا مینار ہیں جو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں: مولانا ازہر مدنی


جالنہ : (راست) گذشتہ روز 12 اکتوبر پیر صبح ساڑھے نو بجے جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی سیرت پاک مہم 2026 کے اختتام پر تقسیم انعامات کا عظیم الشان جلسہ اردو ہائی اسکول جالنہ کے پرشکوہ ہال میں مفکر اسلام حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب مدظلہ صدر جمعیت علماء مہاراشٹر کی صدارت میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں مہمان مدعو خصوصی خطیب العصر حضرت مولانا سید ازہر مدنی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیت علماء اترپردیش و فرزند رشید حضرت مولانا سید ارشدمدنی دامت برکاتہم صدر جمعیت ہند، آپ نے اپنی جامع و مؤثر خطاب میں فرمایا کہ ہمیں جو عزت نصیب ہوئی ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی وجہ سے ملی ہے،اس لیے اسلام کی سربلندی کے لیے کام کرو اور اسلام پر فخر کرو۔ محمدِ عربی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرو۔ ان شاء اللہ تمہیں کسی کے سامنے جھکنا نہیں پڑے گا، نہ یورپ کے سامنے، نہ امریکہ کے سامنے اور نہ کبھی باطل کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے گا۔ آپ نے جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ سیرت پاک مہم کاوشوں کو سراہا، اور اس کے ذریعہ انشاءاللہ ان بچوں کی زندگی میں اسلامی معاشرت کو اپنانے اور حضور کی ذات گرامی سے تعلق و عشق پیدا ہوگا جو مومن کی زندگی کی معراج ہے،
اس سے قبل مولانا سید نصر اللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ نے پچھلے ڈیڑھ ماہ سے پورے ضلع جالنہ کے 25-اسکول و کالج میں سیرت پاک مہم کے کامیاب پروگراموں کے منعقد ہونے اور اسکی جملہ تفصیلات رکھیں- ان پروگراموں میں 302 اسٹوڈنٹس کی تقاریر کیں، جن میں 22 درجہ اول اور 23 درجہ دوم اور 25- درجہ سوم سے کامیاب ہوئے اس طرح 70 طلبہ وطالبات کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا اور اس مہم کے دوران تمام اداروں کے مجموعی طور پر 15350- طلبہ وطالبات نے استفادہ کیا، اپ نے تمام اداروں اور انکی انتظامیہ اور تعلیمی اسٹاف کے قیمتی اور گراں قدر تعاون کا شکریہ ادا کیا، 
 مفتی حفیظ اللہ قاسمی صاحب ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر اپنے دلنواز انداز میں عصری اداروں کے طلباء وطالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ 
سیرتِ رسول ﷺ ہر شخص کے لیے مشعلِ راہ اور راہ نما اصول ہے،جس پر چل کر ہر شخص اپنی دینی،سماجی، معاشی، عائلی اور خانگی زندگی میں انقلابِ عظیم برپا کرسکتا ہے، مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ نے جمعیت علماء ضلع جالنہ کو ایک مثالی جماعت سے تعبیر کیا اور کہا یہ جمعیت مسلسل دینی اصلاحی اور تحریکی سرگرمیوں میں مصروف العمل رہتی ہے 
قاری عبد الرشید حمیدی نائب صدر جمعیت علماء مہاراشٹر نے پورے ضلع جالنہ کے اسکول و کالج کے طلبہ جنہوں نے سیرت پاک مہم کے دوران تقاریرکے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کرکے انعامات حاصل کیا انہیں مبارکباد پیش کی ،
مفکر اسلام حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیت علماء مہاراشٹر نے صدارتی تقریر کے دوران بتایا کہ سیرت رسول ﷺ کا ایک اہم اور خاص پہلو یہ ہے کہ دنیا میں جتنی بھی بااثر اور عظیم شخصیات ہوئیں،ان کی حالات زندگی، عادات و اطوار،اعمال و افعال،افکار و خیالات اتنے محفوظ نہیں ہیں جس طرح رسو ل اللہ ﷺ کی سیرت و سوانح کا مکمل باب تحریری و عملی شکل میں دنیا کے سامنے موجود و محفوظ ہے، اس لئے ہمیں زندگی کے کسی پہلو و گوشے کے لئے کسی اور جگہ سے رہنمائی و رہبری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رسول اللہ صلعم کی تعلیمات ہمارے لیے کافی ہیں،
محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء و سیکرٹری انجمن اشاعت تعلیم جالنہ نے اپنے ادارہ اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کی شاندار تعلیمی کارکردگی کی تفصیلات رکھیں، جبکہ نبیل سر پرنسپل و ہیڈ ماسٹر ادارہ اردو ہائی اسکول جالنہ نے اس اجلاس کو کامیاب طریقہ سے منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا،
  مولانا عیسیٰ خان کاشفی نائب صدر جمعیت علماء و محمد قاسم اعجاز صدیقی سیکرٹری جمعیت علماء نے مہمانان خصوصی کا استقبال اور اس سیرت پاک مہم کے نمایاں طلبہ وطالبات کے درمیان قیمتی انعامات مہمان علماء کرام کے ذریعے تقسیم کئے،
مولانا محمد اشتیاق صاحب قاسمی خازن جمعیت علماء مہاراشٹر و مفامی علماء کرام مولانا عبد الرؤف ندوی صدر مولانا علی میاں فاؤنڈیشن، مفتی انیس الرحمٰن ندوی، مفتی کوثر آفاق، مولانا ابراہیم ندوی،مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیت علماء تعلقہ بھوکردن، حافظ عبد الحفیظ صدر جمعیت علماء ضلع ناندیڑ، حافظ شیر خان صدر جمعیت علماء ضلع اورنگ آباد، حافظ عبید فیضی سیکرٹری جمعیت علماء ہنگولی اور ان کے رفقاء،،حافظ ہارون پٹھان صدر جمعیت علماء بدناپور، حافظ ڈاکٹر محمد شباب باغبان صدر جمعیت علماء تعلقہ منٹھا، حافظ محمد سلیم بیتی صدر جمعیت علماء جعفرآباد،سیاسی و سماجی شخصیات میں اقبال پاشاہ بزرگ قائد جالنہ، عبد الحفیظ پترکار، شیخ عبد الوحید صدر الھدیٰ اردو ہائی اسکول جالنہ، الحاج احمد بن سعید چاؤش، شیخ مجیب سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر، اقبال قریشی صدر سرسید احمد خان اردو اسکول، ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ، عمران خان عرف گڈو کارپوریٹر،۔ ایڈوکیٹ محمد فاروق ٹنڈی کارپوریٹر ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی، حاجی محمد سلیم باوا، فیصل العمودی نائب صدر جمعیت علماء بھوکردن، وغیرہ موجود تھیں، جلسہ کا آغاز حافظ قاری محمد شعیب صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا اور نعت شریف حافظ قاری محمد معاذ نے اپنے مسحور کن انداز میں پیش کیا،
 مفتی انیس الرحمٰن ندوی نے نظامت کے فرائض بخوبی و احسن طریقہ سے انجام دیے، جلسہ گاہ طلبہ وطالبات، ان کے سرپرستوں اور دیگرمعزز حاضرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، محمد قاسم اعجاز صدیقی سیکرٹری جمعیت علماء شہر نے تمام شرکاء اجلاس کے لئے کلمات تشکّر ادا کئے اور حضرت مولانا اڑہر مدنی دامت برکاتہم کی دعا پر یہ اجلاس ختم ہوا، جلسہ کو کامیاب بنانے میں جمعیت علماء کے تمام ارکان مولانا عیسیٰ خان کاشفی، حافظ عبد السلام، شارق انور قریشی، عطا محمد بخشی، ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی، مولانا عبد اللہ سراجی، مفتی نعمان ندوی، حافظ عبد الواجد، حافظ ایوب انصاری، بابو بھائی، احتشام الدین باغبان، مولانا غلام حقانی، سید محمد اعجاز وغیرہ نے قابل تعریف جدوجھد کی،

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔