علمائے کرام، ذمہ داران مساجد اور خطیب حضرات سے اپیل
بنگلور. 21/اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب مسعود عبدالقادر کنوینر کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ پورے ملک میں SIR کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔ملک کی سول سوساٹیز، دلت، آدی واسی، کسان،طلبہ اور نوجوان،مزدور،خواتین اور اقلیتی تنظیموں نے الیکشن کمیشن گیانیش کمار کو برطرف کرتے ہوۓ،ان پر مقدمہ دائر کرنے اور SIR کو رد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اسی ضمن میں ملک گیر سطح پر 23/اکتوبر بروز جمعہ بڑے پیمانے پر ریالیاں/احتجاج منعقد ہو رہی ہیں ۔ان شااللہ کرناٹکا کے مختلف مقامات پر احتجاج منعقد ہوں گے۔بنگلور شہر میں بھی اسی دن شام 4 بجے ٹاؤن ہال (نزد سٹی مارکیٹ) سے ریالی کی شکل میں فریڈم پارک پہنچ کر احتجاج کرتے ہوۓ گیانیش کمار کو برخواست کرنے اور SIR رد کرنے کا مطالبہ ہوگا۔علماۓ کرام،مساجد کے ذمہ داران
اور خطیب حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے مقامات پر ریالی اور احتجاج کامیاب بنانے میں تعاون فرمائیں۔
Comments
Post a Comment