خبرِ رنج و تعزیت


خبرِ رنج و تعزیت

   معروف صحافی کالم نگار اور دیرینہ رفیقِ قلم برادرِ عزیز سعید پٹیل کی اہلیہ محترمہ شبنم بی عمر ٥٦ 23 اکتوبر، بروز جمعہ، شام تقریباً چار بجے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے زیرِ علاج تھیں اور گزشتہ دو ماہ سے شدید علالت و تکلیف میں مبتلا تھیں۔ وہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، امانت دار ، مہمان نواز اور نیک سیرت خاتون تھیں۔لاس گاؤں کے ظاہر دیشمکھ خانوادہ کی دختر نیک اختر تو لوہارا تعلقہ پاچورہ کے سبحان میاں خانوادہ کی بہوں تھی شہر کارپوریشن کے موظف مؤلف اقبال پٹیل کی بھاوج تھی۔ مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر، دو بیٹے، ایک بیٹی، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں، بہوئیں، داماد اور دیگر اہلِ خانہ شامل ہیں۔
حلقۂ سعید پٹیل، نے اس سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے برادرِ عزیز سعید پٹیل اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔تدفین‌ رات گیارہ بجے شہر کے بڑے قبرستان میں عمل آئی اس موقع پر تعلیمی علمی ادبی صحافتی سیاسی طبی شعبہ جات کی اہم شخصیات کے ساتھ سماج برادران و رشتہ داران‌ کا جم غفیر موجود تھا۔
غم گساران: حلقۂ سعید پٹیل، و اراکین گروپ جلگاؤں۔ طالب دعا عمران خان جامنیری و عقیل خان بیاولی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔