معذور افراد کے حقوق اور بااختیاری کے لیے دھولیہ میں رہنمائی کیمپ - "محمود بھائی جان گروپ کی پہل؛ تعلیم، روزگار اور سرکاری اسکیموں سے استفادے پر رہنمائی"


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) معذور افراد کو ان کے حقوق، سرکاری سہولیات، تعلیم اور روزگار کے مواقع سے آگاہ کرنے کے مقصد سے دھولیہ کے ماریا ہال میں محمود بھائی جان گروپ کے زیرِ اہتمام رہنمائی و بیداری کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں معذور افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کی قیادت مولانا آزاد ایکتا فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر محمود بھائی جان نے کی، جبکہ فاؤنڈیشن کے بانی صدر یوسف پنساری نے بھی فعال طور پر شرکت کی۔ راشٹریہ دیویانگ ادھیکار منچ، مہاراشٹر کے بانی صدر مرزا ذکی بیگ، کانگریس دیویانگ سیل، چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلعی صدر عبدالمدثر انصاری اور پیرا اسپورٹس ایسوسی ایشن گن شوٹنگ اسپورٹس کے ویٹرن فاؤنڈر رفیق خان نے بھی خصوصی شرکت کرکے شرکاء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔
کیمپ میں تعلیم، روزگار، سرکاری اسکیموں، سماجی تحفظ اور حقوق سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکاء نے اپنے مسائل اور مطالبات بھی پیش کیے، جنہیں متعلقہ سطح پر اٹھانے اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے کیمپ کو معذور افراد میں بیداری، یکجہتی اور خوداعتمادی کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام‌ کے بعد معزورین کے ذاتی مسائل و سوالات پر بھی رہنمائی و تبادلۂ خیال ہوا۔انھیں قانونی رہنمائی بھی دی گئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔