ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کو انٹر اسکول باسکٹ بال مقابلے میں چیمپئن شپ


ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کو انٹر اسکول باسکٹ بال مقابلے میں چیمپئن شپ

شولاپور، مورخہ 19 اکتوبر 2026 - شولاپور میونسپل کارپوریشن، ضلع اسپورٹس آفیس اور شولاپور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیلیبریشن باسکٹ بال گراؤنڈ، جُڑے شولاپور میں اِنٹر اسکول باسکٹ بال مقابلے منعقد کئے گئے۔
  اس میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کی انڈر 19 عمر لڑکوں کی ٹیم نے حصہ لیا تھا۔ جس میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طالب علموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ یہ فائنل مقابلہ سنگمیشور کالیج کے ساتھ ہوا، جس میں پانگل کے کھلاڑیوں نے سنگمیشور کالج کو 8 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔
   اس فاتح باسکٹ بال ٹیم میں ریحان تگالہ، عماد قاضی، ثوبان تُلجاپورے، عبدالخالق قاضی، نعمان مجاور، عامر شیخ، زوہیب باغبان، سعد چودھری، ابراہیم شیخ، عبداللہ کمشنر، محمد انعامدار، راقب شیخ شامل ہیں۔
   پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج کنٹیم کی اس کامیابی پر *پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فوزیہ شیخ، ، ریاض سید، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی، فرحت شیخ اور دیگر اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین اور طلباء و طالبات نے اس فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ اس ٹیم کو اسکول کے اسپورٹس ٹیچر نوید منشی، اقبال دلال اور الطاف صدیقی کی رہنمائی حاصل رہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔