روشن رہیں ہمیشہ الفیض کے ستارے - الفیض کے ننھے سائنسداں انس جمیل شیخ - نے سائنس نمائش میں اول مقام حاصل کیا


جلگاؤں (سعید پٹیل) الفیض فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الفیض اردو ہائی اسکول شیواجی نگر جلگاؤں کے طالب علم انس جمیل شیخ نے محکمہ تعلیم پنچایت سمیتی جلگاؤں کے زیر اہتمام 54ویں تعلقہ سطح کے بچوں کی سائنسی نمائش (RSBVP) 2026-27 میں اول مقام حاصل کیا۔ یہ نمائش 16 اکتوبر کو مہاتما گاندھی ودیالیہ بھادلی میں منعقد ہوئی تھی۔ 
اس نے سائنس نمائش میں Li-Fi ڈیٹا ٹرانسفر سسٹم ڈیوائس پیش کی۔ یہ ڈیوائس سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کو ایک نئی سمت دے گا. انٹرنیٹ اور پیغام رسانی کی سہولیات کو 10G کی رفتار سے استعمال کیا جا سکے گا جو کہ 5G کی رفتار سے دوگنا ہے۔ اس نے ایسی پیشکش کی اور اول مقام حاصل کیا ۔
  سائنس کے استاذ پنجاری عاصم احمد نے انس کو ڈیوائس کے لیے رہنمائی کی۔ سائنس نمائش میں اول مقام حاصل کرنے پر انس کو اسکول کے صدر عبدالعزیز سالار صاحب نے شال اور گل دے کر تہنیتی حوصلہ افزائی کی. اس کے علاوہ اسکول کے چیئرمین مشتاق سالار صاحب اور صدر مدرس پٹھان آصف خان نے انس کی تعریف کی۔ نیز تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے انس شیخ کی تعریف کی اور ان کی آئندہ تعلیمی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔