ہر فرد اعلی تعلیم حاصل کرکے سر سید کے پیغام کو کامیاب بنائے :ڈاکٹر حسین اختر - الھدی اسکول بیڑ میں اردو اکیڈمی چیئرمن کے ہاتھوں یوم سرسید تعلیمی پوسٹر کا اجراء


بیڑ (نمایندہ ) یوم سر سید ہر سال ہمیں ایک نیا پیغام پیش کرتا ہے۔ قوم ملت کا ہر فرد اعلی تعلیم حاصل کر کے سر سید کے پیغام کو حقیقت میں کامیاب بنائے۔ اور نئی نسل کے لیے تعلیم کی راہوں کو آسان کرے۔ یوم سرسید کے موقع پر اردو اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر سید حسین اختر کے ہاتھوں یوم سر سید تعلیمی پوسٹر کا اجرائیہ عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدارت حضرت ندیم مرزا (چیف ایڈیٹر شھر نامہ و جمال ندیم بیڑ) نے فرمائی اور اورنگ آباد سے تشریف لائے خصوصی مہمان معروف ادیب و صحافی انیس اختر کی اہم موجودگی رہی۔ ڈاکٹر ناصر باغبان شعبہ اردو ملیہ سینیر کالج مہمان کی حیثیت سے موجود تھے۔
ڈاکٹر سراج خان آرزو پرنسپل الہدی اردو ہائی اسکول بیڑ (سکریٹری، تنظیم ترقی اردو بیڑ) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں سر سید احمد خان کی حیات اور محاسن پر شیخ عبد الرحیم محی الدین (غلام ثاقب) کو۔ایڈیٹر افکارِ بصیرت شکاگو امریکہ نے روشنی ڈالی۔ الہدی اردو ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے سرسید ڈے پر ڈاکٹر حسین اختر سر کی تجویز سرسید پر کتابیں پڑھیں اور یوٹیوب پر ویڈیو دیکھیں پر پرجوش حامی بھری اور سرسید کے پیغام اور خدمات کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔
اس موقع پر الہدی پرائمری اسکول کے صدر مدرس ظفر مسعود سر، ادب اسلامی بیڑ کے کارگزار صدر شیخ رہبر سر اور ریحان اختر نے استقبال و تہنیت پیش کی۔شیخ رہبر سر نے اظہار تشکر کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔