ڈاکٹر عبدالقدیر شاہین نے دبئی میں ”سرسید ڈے“ منایا


بیدر۔ 20/اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری)عالمی شہرت یافتہ اردو اور ملی شخصیت ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے دبئی میں ”سرسید ڈے“ میں حصہ لیا۔ شاہین ادارہ جات بیدر اور ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کے فیس بک اکاؤنٹ پر اس بات کی بھی اطلاع دی گئی ہے کہ سرسید ڈے کے موقع پر پٹنہ کے خان سر سے ملاقات ہوئی اوردلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔کسی نے کیاخوب کہاہے۔ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے اودھ اوجھا سر سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس طرح ملک بھر کی تعلیمی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ جانکار ذرائع کے بموجب ڈاکٹر عبدالقدیر عنقریب کو ئی ایسی اسکیم کااعلان کرسکتے ہیں جس سے تعلیمی میدان اور خصوصیت کے ساتھ اقلیتی طلبہ کو عملی طورپر آگے بڑھانے میں مددملے۔ اور عبدالقدیر کی شخصیت کچھ ایسی ہے کہ ملت اسلامیہ ہند ہی نہیں دیگر تمام طبقات ڈاکٹر عبدالقدیر کو تعلیم کے میدان کامسیحا سمجھتے ہیں۔ ا ب دیکھنا یہ ہے کہ عنقریب کون سی اسکیم لانچ کرنے کااعلان کیاجاتاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔