اقرا شاہین اردو اسکول میں گاندھی جینتی پر سچائی اور عدم تشدد کا پیغام گونجا
جلگاؤں: اقرا شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ نے گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد، صفائی اور قومی خدمت کے نظریات پیش کیے۔
اس موقع پر جماعت VA کے طالب علم معاذ مستقیم پنچاری نے مہاتما گاندھی کا کردار مؤثر انداز میں ادا کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ گاندھی جی کے لباس میں سعد نے ان کی شخصیت اور نظریات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
صبح کے سیشن میں نورجہاں میڈم نے گاندھی جی کی سادگی، انسانیت اور تمام مذاہب کے احترام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو باہمی محبت، بھائی چارے اور رواداری اپنانے کا پیغام دیا۔
دوپہر کے سیشن میں افتخار سر نے مہاتما گاندھی کے اصولوں، قربانی اور جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی نے سچائی، عدم تشدد اور ملک کی خدمت کے اصولوں کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ گاندھی جی کے اصولوں کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور ملک و معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔
پروگرام کی کامیابی پر پرنسپل ریاض شاہ سر اور سپروائزر ذاکر سر نے تمام طلبہ، اساتذہ اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مہاتما گاندھی کے سچائی، عدم تشدد، صفائی اور انسانیت کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار اور سکریٹری اعجاز احمد ملک نے بھی گاندھی جینتی کے موقع پر طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے گاندھی جی کے اصولوں اور قومی خدمت کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کی اس کوشش کی تعریف کی۔
Comments
Post a Comment