شیخ حسنین کلیم کا انٹر یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے انتخاب - "نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گے؛ ایچ۔ جے۔ تھیم کالج میں مسرت کی لہر".


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : اقراء ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ۔ جے۔ تھیم کالج، جلگاؤں کے ایم۔ اے۔ اردو سالِ دوم کے طالب علم شیخ حسنین کلیم کا انتخاب بین الیونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے عمل میں آیا ہے۔ وہ کویتری بہینابائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی (KBCNMU) کی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے امراوتی میں منعقدہ مقابلے میں حصہ لیں گے۔ شیخ حسنین کی اس کامیابی سے کالج کا وقار بلند ہوا ہے۔ ان کے انتخاب پر ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار، جملہ اراکین انتظامیہ، پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، تدریسی و غیر تدریسی عملے نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس کامیابی میں کالج کے ڈائریکٹر آف فزیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر چاند خان کی رہنمائی اور تربیت اہم رہی۔ شیخ حسنین کے انتخاب کو کالج کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ عیاں ہو کالج کے صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی مختلف کھیلوں میں قومی سطح پر کالج کی نمائندگی کر رہیں ہیں۔ کالج کے شعبہ کھیل کود میں چار سو چاند ہی چاند نظر آرہے ہیں جو اقلیتی تعلیمی ادارے کے لئے فرحت مسرت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔