ضلع پریشد اردو مثالی اسکول بورا منی کی شاندار کامیابی!


بورامنی: (راست) ضلع پریشد اردو مثالی اسکول بورامنی نے ایک بار پھر تعلیمی میدان میں کامیابی کا پرچم لہرا کر علاقے کا نام روشن کر دیا۔ پراتھمک شکشک سوسائٹی، مندروپ کی جانب سے اس سال اسکول کو ”بیسٹ اسکول آ چا ریہ دادا صاحب د ونڈے ایوارڈ“ سے نوازا گیا، جبکہ اسی اسکول کی بہترین معلمہ ضیاء رنگریز میڈم کو ان کی شاندار تعلیمی خدمات اور انتھک محنت کے اعتراف میں ”بیسٹ ٹیچر ایوارڈ“ (مثالی معلمہ) کا مستحق قرار دیا گیا۔
یہ باوقار اعزاز اسکول کی تعلیمی و ترتیبی فضیلت، جدید طرزِ تعلیم اور اساتذہ کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس دوہری کامیابی پر اسکول کی انتظامیہ، اولیاءِ طلبہ اور مقامی معززین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے اساتذہ اور بالخصوص ضیاء رنگریز میڈم کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
”اسکول کی اس شاندار حاصلات پر تمام معزز اساتذہ، طلبہ اور اسکول انتطامیہ کمیٹی کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد!“

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔