غزل - ازقلم: رہبر تماپوری


غزل - 
ازقلم: رہبر تماپوری۔ 

تمہارے خواب تعبیریں ہماری
کہاں ایسی ہیں تقدیریں ہماری

کسی رہ ہم کو تنہا مل گئے تو
دکھاویں ہم کو تصویریں ہماری

خودی میں خودداری میں منظر
محافظ ہیں تو شمشیریں ہماری

یقیں ہے ایک دن مجھ کو تمنّا
پڑھائی جائیں تحریریں ہماری

بنو کردار کے رہبر دھنی تم
سنے گی قوم تقریریں ہماری

 مفاعیلن مفاعیلن فعولن
 ہزج مسدس محذوف.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔