انڈوں کاعالمی دِن (اکٹوبر کا دوسراجمعہ یعنی9/اکٹوبر کے موقع پر)۔ بچوں کے لئے نظم - میربیدری، بیدر،کرناٹک


انڈوں کاعالمی دِن 
(اکٹوبر کا دوسراجمعہ یعنی9/اکٹوبر کے موقع پر)
بچوں کے لئے نظم  -    
 میربیدری، بیدر،کرناٹک

دِن سب کے آتے ہیں ابا
انڈوں کا دیکھو دن آیا 

دوجا جمعہ اکٹوبر کا
انڈوں کا دن دنیا منانا 

بچے سارے انڈے کھائیں 
کھاتے کھاتے بڑے ہوجائیں 

بھیا انڈا لے کے آئے 
جلدی امی انڈا ڈالے 

امی بولیں جلدی کھالیں 
ساتھ انڈے کے زردی کھالیں 

کھاتے ہو مرغی کے انڈے؟ 
انڈے بطخ کے بھی تو ہوں گے 

مچھلی دیتی ہے نا انڈا
کھانے سے نہ اِسے تم ڈرنا 

تم کو انڈا پسند ہے یارو؟
پھر تو لینے اس کو بھاگو 

انڈے میں ہوتاہے وٹامین 
انڈے کے اندر ہے پروٹین 

کہہ کے اپیا بھاگی ہوں گی 
امی چیلا ڈالی ہوں گی 

ڈال کے چیلا بولیں امی 
نام اس پر لکّھاہے ’دادی‘ 

کھانے کا سودا سر میں ہے 
بیس میں انڈا بیدر میں ہے 

بچے بولے سستے ہوں گے 
کھانے حاضر انڈے ہوں گے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔