اشوک کھینی کی 77ویں سالگرہ پر یم۔ ڈی۔ مستان نور کی مبارکباد
بیدر، 4 اکتوبر (نامہ نگار) : بیدر جنوبی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی، معروف سیاسی رہنما و صنعت کارجناب اشوک کھینی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر سابق تعلقہ پنچایت صدر ہمناآباد جناب یم۔ ڈی۔ مستان نور نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اشوک کھینی کی صحت، خوشحالی، درازیٔ عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جناب یم۔ ڈی۔ مستان نور نے کہا کہ اشوک کھینی نے بیدر ضلع کی ترقی اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے اشوک کھینی کے لیے مستقبل میں بھی کامیابیوں اور عوامی خدمت کے تسلسل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment