بزمِ ابر سنبھل اور کندرکی غزل فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام شاندار 6th طرحی مشاعرہ آج


بزمِ ابر سنبھل اور کندرکی غزل فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام شاندار 6th طرحی مشاعرہ آج

رپورٹ۔ 
تاریخی شہر سنبھل کی ادبی تنظیم بزمِ ابر اور کندرکی غزل فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام شاندار طرحی مشاعرہ آج رات سرزمین کندرکی پر منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے شعراء کرام تشریف لائینگے بزمِ ابر کے صدر ڈاکٹر منوّر تابش نے بتایا 
 مشاعرہ کی صدارت دبستانِ داغ کے بزرگ شاعر ضمیر سالکی ادیبی فرمائیں گے اور مہمان خصوصی سید حسین افسر رہیں گے جبکہ مہمان زی وقار ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی رہیں گے وہی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر نظام نوشاہی ادا کریں گے ڈاکٹر شاکر اصلاحی نے بتایا کہ اس مشاعرے میں ضمیر سالکی ادیبی اور سنبھل کے معتبر شاعر سید حسین افسر صاحب کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائےگا اس مشاعرہ کے کنوینر راشد راحت نے بتایا کہ یہ مشاعرہ کندرکی کے لیے لائق فخر و مسرت ہے ان ہونے تمام محبان اردو سے شرکت کی گزارش بھی کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔