سعودی کے سرسبز شہر نجران پر حوثیون کے حملے - 6 افراد زخمی، املاک کو نقصان۔
کے این واصف : سعودی عرب کے نجران ریجن میں حوثی ملیشیا کا پروجیکٹائل گرنے سے چھ شہری زخمی ہوگئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔ نجران سعودی عرب کا خوبصورت، سرسبز علاقہ ہے جہان بڑی تعداد میں تفریحی کے لیے سیاحتی آتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے جاری بیان میں کہا گیا سعودی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے پروجیکٹائل گرنے کے واقعے پر کارروائی کی۔
یہ پروجیکٹائل رہائشی علاقے پر گرا جس سے چھ شہری زخمی ہوئے جبکہ تین گھروں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سعودی فضائی دفاع نے اتوار کی صبح یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلیسٹک میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا۔
ریاض اور جنوبی شہر خمیس مشیط کے رہائشیوں کو فضائی خطرات سے خبردار کرنے والی ہنگامی الرٹس موصول ہوئے۔
سنیچر کو سرکاری ترجمان ترکی المالکی نے کہا تھا کہ اتحادی افواج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ریاض، مشرقی صوبے اور مملکت کے جنوبی علاقوں میں چار ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔ انہوں نے یمن کے صوبہ صعدہ میں بیلیسٹک میزائل کے دو لانچروں کو بھی تباہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Comments
Post a Comment