بیدر میں اقلیتی قائدین و کارکنوں سے این اے حارث کی ملاقات 6 اکتوبر کو.


بیدر، 5 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): کرناٹک اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے چیئرمین اور کرناٹک اقلیتی اراکین اسمبلی فورم کے صدر جناب این اے حارث صاحب 6 اکتوبر بروز منگل بیدر کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ ضلع بیدر کے اقلیتی قائدین، سماجی نمائندوں اور کارکنوں سے براہِ راست ملاقات کرتے ہوئے اقلیتی مسائل، ترقیاتی امور اور مستقبل کے لائحۂ عمل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سلسلہ میں ایک خصوصی پروگرام 6 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پرواز ہال، قدیم سپنا تھیٹر، کالی مسجد (موتی مسجد) کے قریب، چدری روڈ بیدر میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں ضلع بیدر کے مختلف علاقوں سے اقلیتی قائدین، سماجی کارکنان اور نمائندگان شرکت کریں گے۔
اس موقع پر اقلیتی برادری سے متعلق مختلف مسائل، عوامی و ترقیاتی امور، موجودہ صورتحال اور مستقبل میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ منتظمین نے تمام اقلیتی قائدین، سماجی رہنماؤں اور کارکنوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔