مولیدینہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، پونے – 37 ہفتۂ فروغِ مطالعہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


مولیدینہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، پونے – 37 ہفتۂ فروغِ مطالعہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پونہ (راست) ہندوستان کے سابق صدر اور عظیم سائنس داں ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام کی یومِ پیدائش کے موقع پر ہر سال 15 اکتوبر کو یومِ ترغیبِ مطالعہ منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے مولیدینہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں 12 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ہفتۂ فروغِ مطالعہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ہفتے کے دوران طلبہ میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کرنے اور ان کی صلاحیتِ مطالعہ و خواندگی کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف پروگراموں اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر جماعت پنجم تا ہفتم کے طلبہ کے لیے مطالعہ و خواندگی کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جماعت ہشتم تا دہم کے طلبہ کے لیے ’’میری پسندیدہ کتاب اور اس سے حاصل ہونے والا سبق‘‘ کے موضوع پر مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں طلبہ نے اپنی پسندیدہ کتابوں کا تعارف پیش کیا اور ان کتابوں سے حاصل ہونے والے علم، تجربات اور ترغیب کو اپنے خیالات کے ذریعے بیان کیا۔
ان مقابلوں میں منصفین کی اہم ذمہ داری اسکول کے سینئر اساتذہ جناب عظیم خان پٹھان، محترمہ عظیمہ خان، محترمہ زرینہ شیخ اور نگرانِ تعلیم جناب سمیر پٹھان نے انجام دی۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل جناب عمر مومن نے کامیاب طلبہ کو کتابیں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو باقاعدگی سے کتابیں پڑھنے اور مطالعے کی عادت اپنانے کی ترغیب دی۔
اس پروگرام کے انعقاد میں محترمہ تحسین شیخ کا اہم تعاون رہا۔ پروگرام کی نظامت معلمہ محترمہ ہاشمی تبسم نے انجام دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ کا تعاون شامل رہا۔ اس طرح ہفتۂ فروغِ مطالعہ کی تمام سرگرمیاں خوش گوار اور علمی ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔
رپورٹ نگار: محترمہ تبسم ہاشمی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔