متحدہ اردو تنطیم ٹرسٹ تمل ناڈو اور تنطیم فروغ اردو،تمل ناڈو (انڈیا) کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ قومی اردو سیمینار بعنوان "علیم صبا نویدی – فن اور شخصیت" 31 اکتوبر کو ہوگا ان شاءاللہ



چنئی: متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، تمل ناڈو اور تنظیمِ فروغِ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ قومی اردو سیمینار بعنوان "علیم صبا نویدی - فن اور شخصیت" بتاریخ 31 اکتوبر 2026ء، بروز ہفتہ، بوقت صبح 10 بجے تا دوپہر 3 بجے بی۔ ایم۔ کنونشن ہال، ٹرپلیکین، چنئی میں ان شاء اللہ منعقد ہوگا۔ اس سیمینار کی صدارت الحاج محمد روح اللہ صاحب صدر متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، تمل ناڈو فرمائیں گے۔ کلماتِ استقبالیہ جناب محمد حنیف کاتب صاحب، معتمد عمومی، متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، تمل ناڈو پیش فرمائیں گے، جبکہ کلیدی خطبہ پروفیسر سید سجاد حسین صاحب، سابق پروفیسر و صدر، شعبہ عربی، فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی، چنئی پیش کریں گے۔ اس موقع پر دو اہم تقاریب عمل میں آئیں گی: مقالات پر مشتمل کتاب "علیم صبا نویدی – فن اور شخصیت" کی رسمِ اجراء کے بعد "متحدہ اردو تنظیم ایوارڈ" ڈاکٹر تمیم احمد صاحب کو پیش کیا جائے گا۔ سیمینار میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر پروفیسر قاضی حبیب احمد صاحب، سابق پروفیسر و صدر، شعبہ عربی، فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی، چنئی؛ ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن صاحب، وائس چیئرمین، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی؛ ڈاکٹر حیات افتخار صاحب، سابق صدر، شعبہ اردو، قائد ملت کالج، میڈاواکم، چنئی؛ ڈاکٹر سید رفیق باشاہ حسینی صاحب، IBS، سابق ڈائریکٹر، پرسار بھارتی، چنئی؛ اور ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ صاحب، چیئرمین، تمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز، وانمباڑی شریک ہوں گے۔ مہمانانِ اعزازی میں ڈاکٹر امان اللہ صاحب ایم بی اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ عربی، فارسی و اردو، مدراس یونیورسٹی، چنئی؛ جناب علی محمد سعید صاحب، مالک، جے۔ ایم۔ پروسیس، چنئی؛ ڈاکٹر جاویدہ حبیب صاحبہ، چنئی (دخترِ مرحوم علیم صبا نویدی)؛ جناب سراج زیبائی صاحب، شاعر و ادیب، شیموگہ؛ اور جناب اکبر زاہد صاحب، صحافی و قلم کار، وانمباڑی شریک رہیں گے۔ افتتاحی نشست کے اختتام پر ڈاکٹر پروین فاطمہ صاحبہ، سابق صدر، شعبہ اردو، کوئین میریس کالج، چنئی، ہدیۂ تشکر پیش فرمائیں گی۔ افتتاحی اجلاس کے بعد تکنیکی سیشن شروع ہوگا، جس کی صدارت پروفیسر قاضی حبیب احمد صاحب فرمائیں گے۔ اس سیشن میں مقالہ نگاران میں جناب محمد اسلم الامری صاحب، چنئی؛ ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری، کڈپہ؛ جناب اکبر زاہد صاحب، وانمباڑی؛ ڈاکٹر کے۔ ایچ۔ کلیم اللہ صاحب، آمبور؛ جناب اسانغنی مشتاق رفیقی صاحب، وانمباڑی؛ ڈاکٹر محمد یاسر صاحب، وشارم، ڈاکٹر طیب خرادی صاحب، چنئی؛ ڈاکٹر غیاث احمد صاحب، چنئی؛ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ صاحبہ، جے۔ آمبور؛ اور ڈاکٹر راکعہ نازنین صاحبہ، وشارم شامل ہیں۔ ظہرانہ کے بعد مشاعرہ "بیادِ مرحوم علیم صبا نویدی"منعقد ہوگا۔ مشاعرہ کی صدارت جناب محمد حنیف کاتب صاحب فرمائیں گے اور نظامت کے فرائض جناب شاہد مدراسی صاحب انجام دیں گے۔ اس مشاعرہ کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر امام قاسم ثاقب صاحب، سرپرست و سکریٹری، بزمِ ساتھی سخن سوسائٹی، راجم پیٹ، آندھرا پردیش ہوں گے۔ تمل ناڈو کے مشہور و معروف شعرائے کرام اس مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کریں گے۔ تمام محبانِ اردو سے اس سیمینار میں شرکت کی پرخلوص درخواست ہے۔الداعیان: اراکین و عہدہ دارانِ متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، تمل ناڈو و تنظیمِ فروغِ اردو، تمل ناڈو (انڈیا)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔