انوشکتی نگر کی ایم ایل اے ثنا ملک کی جانب سے یوواز 2026‘‘ میگا جاب فیئر کامیاب - 1000 سے زائد نوجوانوں کو روزگار، 2500 سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا


’’ انوشکتی نگر کی ایم ایل اے ثنا ملک کی جانب سے یوواز 2026‘‘ میگا جاب فیئر کامیاب - 
1000 سے زائد نوجوانوں کو روزگار، 2500 سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا!

انوشکتی نگر کی رکن اسمبلی ثنا ملک شیخ کی جانب سے منعقدہ ’’یوواز 2026‘‘ میگا جاب فیئر میں 40 مختلف اسٹالز پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔ دسویں، بارہویں، ITI، ڈپلومہ، گریجویٹ اور تجربہ کار امیدواروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جاب فیئر میں مختلف نجی کمپنیوں اور اداروں نے اپنے اسٹالز قائم کیے، جہاں امیدواروں کو ملازمتوں کی نوعیت، اہلیت، تنخواہ، کام کے اوقات اور انتخابی عمل سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ موقع پر ہی امیدواروں کی رجسٹریشن، دستاویزات کی جانچ اور ابتدائی انٹرویوز کا بھی انتظام کیا گیا۔
منتظمین کے مطابق میلے میں 2500 سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ مختلف شعبوں میں 1000 سے زائد نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوئے۔ شرکاء میں خواتین امیدواروں اور پہلی مرتبہ ملازمت تلاش کرنے والے نوجوانوں کی بھی نمایاں تعداد شامل تھی۔
اس موقع پر ثنا ملک شیخ نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر، رہنمائی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوواز 2026‘‘ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو براہِ راست کمپنیوں سے جوڑنا اور انہیں باعزت روزگار کی جانب رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ 
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا "کہ جن لوگوں کو نوکریاں نہیں ملی ہیں انہیں اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے تربیت دے کر نوکریوں کے قابل بنایا جائے گا۔
شرکاء نے جاب فیئر کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک ہی مقام پر متعدد کمپنیوں سے رابطے اور انٹرویو کا موقع ملنے سے ان کے وقت اور اخراجات کی بچت ہوئی۔ منتظمین نے مستقبل میں بھی ایسے روزگار میلوں کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔
’’تعلیم کی بنیاد پر ترقی بھی، اب روزگار کی باری!‘‘

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔