کمپیوٹر سے متعلق کوڈنگ معلومات کے لیے طلبہ کو کتاب "طلباء کا ساتھی" کی اردوو انگریزی زبان میں فراہمی - این جی او" کوڈ ٹو انہینس لرننگ" سے اظہار تشکر -صدر مدرس جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2جناب محمد جہانگیر کا خطاب طلبہ و طالبات کا اظہار مسرت۔


حیدرآباد 3-اکتوبر (پریس نوٹ) این جی او "کوڈ ٹوانہینس لرننگ" کی جانب سے سرکاری مدارس کے طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر نالج سے متعلق ایک کتاب اردو اور انگریزی زبان میں مفت دی جا رہی ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغلپورہ 2( چار مینار زون) کے ہفتم تا نہم جماعت کےطلبہ و طالبات میں بھی کتاب "طلبہ کا ساتھی" بنام کمپیوٹر سائنس اور کوڈنگ دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مدرس جناب محمد جہانگیر نے تنظیم "کوڈ ٹو انہینس لرننگ" کے ذمہ داران فاؤنڈر و سی ای او جناب عرفان لالانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کتاب سے طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر سے متعلق کوڈنگ معلومات حاصل ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اردو میڈیم کہ سرکاری مدارس کے طلبہ و طالبات کو یہ کتاب اردو زبان میں بھی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ کے یہ کتاب نصاب میں داخل نہیں ہے لیکن طلبہ کے لیے یہ کتاب ایک بہترین ساتھی کی طرح ہے جسے طلبہ اسے غور و فکر اور جانچ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کتاب سے تخلیقی صلاحیت اور تعمیری سوچ حاصل ہوتی ہے اور ہمیں عصری ٹکنالوجی کے موثر استعمال کا علم بھی ہوتا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم کمپیوٹر سے متعلق جتنی مہارت حاصل کر سکتے ہیں وہ حاصل کریں موجودہ دور کمپیوٹر کا دور ہے ہماری زندگی کے ہر شعبے میں کمپیوٹر داخل ہو گیا ہے چھوٹے سے چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑے کاروبار تک اس کے علاوہ تمام دفاتر' کالجس 'اسکولس اور جامعات میں کمپیوٹر کا استعمال لازمی ہو چکا ہے ایسے میں طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی ابتدائی تعلیم کے دورسے ہی کمپیوٹر تعلیم حاصل کریں اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر نالج حاصل کرنے کے لیے اردو زبان میں بھی کتاب مہیا کی گئی ہے جناب محمد جہانگیر نے اس سلسلے میں "کوڈ ٹو انہینس لرننگ" کے ذمہ داروں سے اظہار تشکر کیا طلبہ و طالبات نے کمپیوٹر سے متعلق کتاب کی اردو میں فراہمی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا صدر مدرس جناب محمد جہانگیر کے علاوہ اپنے تمام اساتذہ کی رہبری و رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور جناب سری سلہ مہیش سینیئر پروگرام اسوسی ایٹ اور انسٹرکٹر محترمہ جویریہ کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر انسٹرکٹر محترمہ جویریہ کے علاوہ مہیش بھی موجود تھے جویریہ نے کہا کہ کمپیوٹر معلومات سے متعلق کتاب" طلبہ کا ساتھی" واقعی طلبہ کے لیے بے حد مفید کتاب ہے انہوں نے اسکولی طلبہ کی اس کتاب اور کمپیوٹر نالج حاصل کرنے سے متعلق دلچسپی پر اظہار مسرت کیا اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 کےاساتذہ جناب ایس پانڈو کے علاوہ محترمہ مہر حبیب' محترمہ اختر النساء' محترمہ روحی فاطمہ' محترمہ بی وجے لکشمی' محترمہ شمیم' محترمہ طاہرہ بیگم' محترمہ مہہ ناز' محترمہ بی مادھوی 'محترمہ کے ونیتا نے بھی طلبہ و طالبات کے لیے کتاب "طلبہ کا ساتھی" کی اردو زبان میں فراہمی پر ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔