بسواکلیان میں چاند کی 19 تاریخ کو ماہانہ فاتحہ اور جلسہ فیضان حضرت افضل پیر کا انعقاد


بیدر، 29 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): بسواکلیان کی مشہور و معروف روحانی بارگاہ حضرت سیدنا تاج الدین شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ، المعروف حضرت راجہ باگ سوارؒ میں ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی چاند کی 19 تاریخ، بروز ہفتہ، 31 اکتوبر کو بعد نمازِ مغرب ماہانہ فاتحہ اور جلسہ فیضان حضرت افضل البیان شیخ المشائخ پیرِ طریقت سیدی و مرشدی حضرت مولانا الحاج خواجہ ابوالحسن جاگیردار قبلہ شاہ افضل پیر چشتی نظامی منوری شیر سواری عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔
اس موقع پر ان کے فرزند حضرت علامہ مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری، حضرت افضل پیر کے درسِ قرآن کی روشنی میں رشد و ہدایت و ادب کے مطابق خطاب فرمائیں گے۔ جلسے میں نعت خوانی، میلاد خوانی، درود خوانی اور حلقہ ذکر اللہ جہری کا اہتمام کیا جائے گا۔ خطاب کے بعد گلہائے عقیدت، سلام پڑھا جائے گا اور دعا و فاتحہ کے بعد تبرک تقسیم کیا جائے گا۔
یہ روحانی محفل حضرت علامہ مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری، موروثی سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت شیر سوار کی سرپرستی میں منعقد ہوگی، جبکہ حضرت خواجہ محمد مصباح الحسن جاگیردار، جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت راجہ باگ سوار، نے تمام مریدین، معتقدین اور اہلیانِ بسواکلیان و اطراف سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ہراسلامی ماہ کی پہلی جمعرات اور چاند کی 21 تاریخ کو سجادہ نشین صاحب کی نگرانی میں پابندی کے ساتھ روحانی تقریبات کا انعقاد عمل میں آتا ہے۔
مقام: درگاہ حضرت شیر سوار المعروف راجہ باگ سوار، بسواکلیان، ضلع بیدر۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔